
سوشل میڈیا پلیٹ فار، تصویر/آئی اے این ایس
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حوالے سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے منگل (یکم ستمبر) کو اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کر مرکزی حکومت سے ایسے بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر قانونی روک لگانے کے لیے قانون بنانے کی سفارش کی۔ قرارداد میں سائبر بُلنگ، آئن لائن استحصال، غیر مناسب مواد اور بچوں پر بڑھتے اسکرین ٹائم کے اثر کو سنگین تشویشناک بتایا گیا ہے۔ اپوزیشن نے بھی اس قرارداد کی حمایت کی ہے۔
یہ قرارداد رکن اسمبلی سارہ احمد نے اسمبلی میں پیش کی۔ وہ پنجاب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن بھی ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو سوشل میڈیا تک بلا روک ٹوک رسائی سے سابئر بُلنگ، آن لائن جنسی استحصال، غیر مناسب مواد اور ذہنی تناؤ جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسملبی نے مرکزی اور صوبائی اداروں کے درمیان مربوط نظام بنانے کے ساتھ بچوں کی ڈیجیٹل سیکورٹی کے لیے جامع قانون تیار کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
قرارداد میں 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے حوالے سے مؤثر عمر کی تصدیق کا نظام بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بچوں کی سیکورٹی سے متعلق معیارات کو مضبوط کرنے اور آن لائن خطرات سے بچنے کے لیے ضروری قانونی قدم اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ قرارداد کا مقصد بچوں کو ڈیجیٹل دنیا کے بڑھتے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی قرارداد میں آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکہ کی کئی ریاستوں میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو لے کر اٹھائے گئے اقدام کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ قرارداد میں پاکستانی حکومت سے بھی ایسے قانونی تحفظات نافذ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایسے وقت میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے جب دنیا بھر کی سرکاریں بچوں کی آن لائن سیکورٹی کو لے کر عمر پر مبنی قوانین اور مضبوط عمر کی تصدیق کے نظام پر زور دے رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا کے کئی حصوں میں بچوں کے سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال اور ذہنی صحت کے مسائل، سائبر استحصال اور نقصان دہ مواد کے سامنے آنے کے درمیان تعلقات کے حوالے سے مسلسل مطالعے ہو رہے ہیں۔ آسٹریلیا اور یورپ کے کئی ممالک نے بھی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو لے کر عمر پر مبنی سخت قوانین کی سمت میں قدم بڑھائے ہیں۔ کچھ دیگر حکومتیں بچوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کے لیے عمر کی تصدیق کے سخت نظام اور مضبوط قوانین پر غور کر رہی ہے۔ پنجاب اسمبلی کی قرارداد بھی اسی بڑھتی ہوئی عالمی تشویش کے درمیان آئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
تصویر: سوشل میڈیا