پاکستان

پاکستان: کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں دھماکہ، ایک کی موت، ایک درجن زخمی

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اسے دور دراز علاقوں میں بھی سنا جا سکتا تھا

پاکستانی شہر کراچی میں دھماکہ / Getty Images
پاکستانی شہر کراچی میں دھماکہ / Getty Images 

اسلام آباد: پاکستان میں کراچی کے پرہجوم بولٹن مارکیٹ میں پیر کی شام ایک دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک پولیس افسر سمیت تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ابھی تک دھماکے کی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے، حالانکہ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل میں ایک امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) لگایا گیا تھا اور پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ موقع پر پہنچ کر انتظامیہ نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

Published: undefined

معلومات کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی جس کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اسے دور دراز علاقوں میں بھی سنا جا سکتا تھا۔ غور طلب ہے کہ یہ تازہ ترین دھماکہ شہر کے صدر علاقے میں آئی آئی ڈی دھماکے کے صرف چار دن بعد ہوا ہے، جس میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے۔ وہ واقعہ ابھی زیر تفتیش ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined