پاکستان

پاکستان: خیبر پختونخوا میں عمران خان کی حکومت معطل، پنجاب پولیس نے ہیڈکوارٹر کا حکم ماننے سے کیا انکار!

روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق فوج اور حکومت کی کوشش پنجاب کے 40 ہزار پولیس اہلکاروں کو خیبر پختونخوا صوبہ میں تعینات کرنے کی ہے۔ حالانکہ پولیس اہلکاروں نے اس کی مخالفت کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>عمران خان / آئی اے این ایس</p></div>

عمران خان / آئی اے این ایس

 

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں عمران خان کی واحد صوبائی حکومت معطل کر دی گئی ہے۔ حکومت کے سربراہ سہیل آفریدی سمیت کئی بڑے لیڈران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب سہیل عمران خان کو اڈیالہ جیل سے نکالنے کے لیے پورے پاکستان مین پیدل مارچ کی مہم چلانے جا رہے تھے۔ اس درمیان راولپنڈی سے جو رپورٹ آئی ہے اس نے حکومت اور فوج کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ روزنامہ ’ڈان‘ کے مطابق فوج اور حکومت کی کوشش پنجاب کے 40 ہزار پولیس اہلکاروں کو خیبر پختونخوا صوبہ میں تعینات کرنے کی ہے۔ اسے عمران خان کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ حالانکہ پولیس اہلکاروں نے اس کی مخالفت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے حال ہی میں کچھ پولیس اہلکاروں کو عمران خان کے کارکنان کو کنٹرول کرنے کے لیے تعینات کیا تھا۔ ان پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں دور دراز علاقوں میں بھیج تو دیا گیا، لیکن انہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ پولیس کے جوان باسی کھانا کھانے کو مجبور ہیں، جس کی وجہ سے 5 پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔ ایسے میں اب انہیں پنجاب سے دور خیبر بھیجنے کی بات ہو رہی ہے۔ پنجاب کی پولیس نے اس ٹاسک کو پورا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ہیڈکوارٹر کے حکم کو نہیں مانیں گے۔ اس حکومت کے لیے نہیں لڑیں گے، جو ان کے بارے میں نہیں سوچتی ہے۔ پاکستان کے پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک تعیناتی کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ جب فیصلہ لیا جائے گا، تب اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2024 میں جب پاکستان میں انتخاب ہوا تو خیبر پختونخوا واحد صوبہ تھا جہاں عمران خان کی پارٹی کی حکومت بھی۔ شہباز شریف کی پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہاں کی حکومت دہشت گردوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ یہاں کے پولیس اہلکاروں پر بھی شہباز شریف اور عاصم منیر کو بھروسہ نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب جہاں پر شہباز شریف کی بھتیجی مریم نواز کی حکومت ہے، وہاں سے پولیس کو خیبر میں تعینات کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ حالانکہ اب جس طریقے سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے بغاوت کی آواز آ رہی ہے، اس نے حکومت کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔