پاکستان

پاکستان میں کشمیر پر اعلیٰ سطحی میٹنگ، آگے کی حکمت عملی کی تیاری!

پاکستانی حکومت نے آج کشمیر ایشو پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ہے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں حکومت پاکستان کشمیر معاملے میں آگے کی پالیسی طے کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں و کشمیر ایشو پر پاکستان کو ہر طرف سے مایوسی ہاتھ لگی ہے۔ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل سے بھی پاکستان کو خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑا۔ ہر طرف سے ملی شکست سے بوکھلائی پاکستانی حکومت نے آج کشمیر ایشو پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں حکومت پاکستان کشمیر معاملے میں آگے کی پالیسی طے کرے گا۔ اس میٹنگ میں پاکستان یہ طے کرے گا کہ وہ ہندوستان کے خلاف کیا قدم اٹھا سکتا ہے۔ ایسے ماحول میں اس میٹنگ پر ہندوستان کی بھی خاص نظر رہے گی۔

Published: 17 Aug 2019, 5:10 PM IST

پاکستان کشمیر ایشو پر پوری دنیا سے مداخلت کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، لیکن ابھی تک چین کو چھوڑ کر کسی بھی ملک نے اس کا ساتھ نہیں دیا ہے۔ اس ایشو کو پاکستان چین کی مدد سے سیکورٹی کونسل کی دہلیز پر لے جانے میں کامیاب تو ہو گیا لیکن وہاں بھی اسے مایوسی ہی ہاتھ لگی۔ پاکستان کی فریاد کو نظر انداز کرتے ہوئے سیکورٹی کونسل نے کشمیر ایشو پر اپنے دروازے بند کر لیے ہیں۔ ایسے میں ہندوستان کے لیے یہ میٹنگ سیاسی اور سفارتی نظریہ سے کافی اہم ہے۔ ہندوستان سمیت دنیا کے دیگر ملک اس پر نظر بنائے ہوئے ہیں کہ آخر اب کشمیر معاملے میں پاکستان کا کیا اسٹینڈ ہوگا۔

Published: 17 Aug 2019, 5:10 PM IST

اس میٹنگ کے بارے میں پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اس میں کشمیر ایشو پر مستقبل کے منصوبے پر غور ہوگا۔ اس میں پاکستان کشمیر معاملے میں اپنی آگے کی پالیسی تیار کرے گا۔ اس میٹنگ کو اس لیے بھی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ اس میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ پاکستان کی اہم تنظیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی رائے رکھ سکیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس میٹنگ میں کشمیر کے لوگوں کی مدد اور حمایت کے لیے قدم اٹھائے جا سکتے ہیں۔

Published: 17 Aug 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Aug 2019, 5:10 PM IST