پاکستان

حکومت پاکستان نے عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس کے نشریہ پر عائد کی پابندی، سبھی چینلوں کو حکم جاری

پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے سبھی ٹی وی چینلوں کو حکم دیا ہے کہ عمران خان کی کسی بھی تقریر اور ان کی کسی بھی پریس کانفرنس کو نشر نہ کیا جائے۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر اور ان کی پریس کانفرنس کے نشریہ پر ملک گیر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے سبھی ٹی وی چینلوں کو حکم دیا ہے کہ عمران خان کی کسی بھی تقریر اور ان کی کسی بھی پریس کانفرنس کو نشر نہ کیا جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ دو دن قبل ایک ریلی کے دوران عمران خان پر فائرنگ ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو بھی گولیاں لگی تھیں اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ اس حملے کے لیے عمران خان نے کھل کر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایک فوجی افسر پر الزام عائد کیا تھا۔

Published: undefined

ان الزامات سے بوکھلائی حکومت پاکستان نے اب عمران خان کی کسی بھی پریس کانفرنس کے نشریہ پر پوری طرح روک لگا دی ہے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے کے بعد عمران خان سامنے آئے تھے اور انھوں نے کہا تھا کہ انھیں حملے کے بارے میں پہلے سے پتہ تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ان کے اوپر چار گولیاں چلائی گئیں۔ عمران خان نے بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میجر جنرل فیصل نے انھیں ’سیدھا کرنے کی دھمکی‘ دی تھی۔ انھوں نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ ان کے اراکین پارلیمنٹ کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو