پاکستان

پاکستان: عمران خان کی رِہائی کا فیصلہ سنانے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ہٹانے کی کوششیں شروع

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>چیف جسٹس عمر عطا بندیال، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان میں عمران خان کی رِہائی کے بعد بھی سیاسی ہلچل تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ ایک طرف عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہوا ہے، اور دوسری طرف حکمراں طبقہ کوشش میں ہے کہ عمران کی رِہائی کا فیصلہ سنانے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ہی ہٹا دیا جائے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ضمن میں کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور پارلیمنٹ نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ریفرنس لانے کو منظوری دے دی ہے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس کو حتمی شکل دینے کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار قومی اسمبلی کے اسپیکر کو دیا جائے گا۔

Published: undefined

اس سے قبل ذرائع کے حوالہ سے بتایا جا رہا تھا کہ مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کر رہے ہیں اور پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ اب تازہ ترین خبروں کے مطابق پارلیمنٹ نے عمر عطا بندیال کو ہٹانے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے پر مہر لگا دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined