پاکستان

عمران خان اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مارنے کو تیار، ہندوستان کے لیے ائیر اسپیس ہوگا مکمل بند

پاکستانی پی ایم عمران خان اپنے ملک کے ائیر اسپیس کو ہندوستان کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ لیکن ایسا کر کے وہ اپنے ہی پیر پر کلہاڑی ماریں گے کیونکہ اس سے انھیں بہت بڑا نقصان ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنے ملک کے ائیر اسپیس کو ہندوستان کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر فواد حسین چودھری نے منگل کو یہ بات کہی۔ ہندوستان کے ذریعہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو ختم کیے جانے کے بعد دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔ پاکستان کئی ممالک سے اس مسئلے پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے، لیکن کسی نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا۔ جموں و کشمیر معاملے پر اپنی شکست سے مایوس پاکستان کبھی جنگ کی دھمکی دے رہا ہے تو کبھی اپنا آسمان بند کرنے کی بات کہہ رہا ہے۔

Published: 28 Aug 2019, 10:10 AM IST

فواد حسین نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’وزیر اعظم (عمران خان) ہندوستان کے لیے ائیر اسپیس کو پوری طرح سے بند کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کے افغانستان سے تجارت کے لیے پاکستان کے زمینی راستے کے استعمال پر پوری طرح سے پابندی کا بھی مشورہ کابینہ میٹنگ میں دیا گیا ہے۔ ان فیصلوں کے لیے قانونی کارروائیوں پر غور ہو رہا ہے۔ مودی نے شروع کیا ہے، ہم ختم کریں گے۔‘‘

Published: 28 Aug 2019, 10:10 AM IST

فواد چودھری کا یہ تبصرہ عمران خان کے ذریعہ کشمیر معاملے پر کابینہ میٹنگ کیے جانے کے بعد آیا ہے۔ اس میٹنگ میں عمران خان نے کہا کہ وہ کشمیر ایشو کو دنیا بھر میں اٹھائیں گے۔ کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان نے پیر کے روز قوم کے نام اپنے خطاب میں بھی کشمیر معاملے پر سخت قدم اٹھائے جانے کی بات کہی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے جموں و کشمیر کے لیے خصوصی درجہ کو رَد کر ’تاریخی غلطی‘ کی ہے۔ انھوں نے متنبہ کیا تھا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان جنگ کی جانب بڑھے تو اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔

Published: 28 Aug 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Aug 2019, 10:10 AM IST