پاکستان

دہشت گرد سے نہتے بھڑ گیا پاکستانی ’ہیرو‘، قومی ایوارڈ سے ہوگا سرفراز

پاکستانی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں بظاہر حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں جان گنوا دینے والے ہیرو نعیم رشید کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

’پاکستانی ہیرو‘ نعیم رشید کے لیے قومی ایوارڈ
’پاکستانی ہیرو‘ نعیم رشید کے لیے قومی ایوارڈ 

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ نعیم رشید کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے انہیں بعد از مرگ اس اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا اور پھر ملکی وزارت خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی۔

Published: undefined

جمعہ پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد اب پچاس ہو گئی ہے، جن میں نو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ جب یہ حملے کیے گئے تھے تو ان دونوں مسجدوں میں تارکین وطن کے پس منظر کے حامل بہت سے مسلمان جمعہ نماز کی ادائیگی کے لیے وہاں موجود تھے۔

Published: undefined

النور مسجد میں ہوئے حملے کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب حملہ آور مسجد کے مرکزی حصے کی طرف جانے کی کوشش میں تھا، تو ایک شخص نے اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ اسی دوران بہت سے نمازی وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ جس شخص نے حملہ آور کو کچھ دیر کے لیے روکا تھا، وہ یہی پاکستانی شہری نعیم رشید تھا۔

Published: undefined

عمران خان نے اتوار کے دن اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ’’ہم کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملوں کی زد میں آنے والے پاکستانیوں کے اہل خانہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کو میاں نعیم رشید پر فخر ہے، جنہوں نے سفید فام دہشت گرد پر قابو پانے کی کوشش میں جام شہادت نوش کیا۔ ان کے حوصلے کو قومی انعام کے ساتھ یادگار بنا دیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

نعیم رشید کے بیٹے طلحہ بھی اس حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ عمران خان نے نعیم رشید کو ان کی بہادری کے باعث قومی ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان تو کیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں بعد از مرگ کون سا ایوارڈ دیا جائے گا۔ پاکستان میں شہریوں کو بہادرانہ کارنامے سر انجام دینے پر متعدد قومی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

Published: undefined

نعیم رشید کے بھائی خورشید عالم نے ایبٹ آباد میں اے ایف پی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ان کے بھائی کے لیے اس انعام کا اعلان ان کی فیملی کے لیے بہت زیادہ معنی رکھتا ہے، ’’مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنے بھائی اور بھتیجے کی موت کو ایک بڑا صدمہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نعیم گزشتہ برس ہی پاکستان آئے تھے اور دو ماہ کے لیے ان کے ساتھ رہے تھے۔

Published: undefined

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نعیم رشید کو یہ قومی ایوارڈ تئیس مارچ کو دیا جائے گا۔ یہ انعام کون وصول کرے گا؟ اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے یہ تصدیق بھی کی کہ کرائسٹ چرچ حملوں کے نتیجے میں نو پاکستانی مارے گئے جبکہ ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

Published: undefined

شاہ محمود قریشی نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے چھ پاکستانیوں کے کنبوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مقتولین کو کرائسٹ چرچ میں ہی دفنائیں گے جبکہ تین کنبوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی آخری رسومات پاکستان میں ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیر کے دن ان ہلاک شدگان کی یاد میں پاکستان بھر میں واقع حکومتی عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined