پاکستان

پاکستان: عمران خان وزیر اعظم نامزد، حلف برداری کی تاریخ طے نہیں

پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں عمران خان کو پارلیمانی قائد مان کرملک کی باگ ڈوران کے ہاتھوں میں دینے کا فیصلہ ہوا۔ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ ’’مجھ پر آج سب سے بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں آج یعنی 6 اگست کو عمران خان متفقہ طور پر وزیر اعظم نامزد کر لیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے اس سلسلے میں قرار داد پیش کی جس کے بعد سبھی نے متفقہ طور پر عمران کے لیے پارلیمانی قائد بننے کی راہ ہموار کر دی۔ وزیر اعظم عہدہ کے لیے نامزد کیے جانے کے بعد تمام اراکین نے کھڑے ہو کر پی ٹی آئی چیئرمین کو مبارکباد پیش کی اور تالیاں بجائیں۔

Published: undefined

اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ ہوٹل میں پی ٹی آئی کے ذریعہ پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں عمران خان کو وزیر اعظم نامزد کرنے کے علاوہ بھی کئی معاملوں پر غور و خوض ہوا۔ اس درمیان عمران اس عہدہ کے لیے حلف کس دن لیں گے اس تعلق سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ حالانکہ عمران خان نے گزشتہ دنوں خود یہ بات کہی تھی کہ وہ 11 اگست کو حلف لیں گے۔ اس لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 11 اگست کو ہی حلف برداری تقریب ہوگی اور اس کا باضابطہ اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان 14 اگست کو بھی حلف لے سکتے ہیں کیونکہ 14 اگست پاکستان کی یومِ آزادی کی تاریخ بھی ہے۔

Published: undefined

پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم عہدہ کے لیے نامزد کیے جانے کے بعد عمران خان نے ان سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان پر بھروسہ کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’مجھ پر آج سب سے بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے۔ عوام تبدیلی کے لیے گھروں سے نکلے اور اپنا فیصلہ سنایا۔ ہم ان کے بھروسے پر کھرا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔‘‘ وزیر اعظم نامزد ہونے کے بعد عمران خان نے پارٹی لیڈروں کو عوامی مفادات کے تئیں بیدار رہنے سے متعلق کئی گائیڈ لائنس بھی دیے۔

Published: undefined

پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کیا اور میٹنگ میں ہوئی کئی باتیں ان کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم عددی لحاظ سے مرکز میں حکومت بنانے کے قابل ہو چکے ہیں اور اب ہماری پہلی ترجیح پاکستان ہے۔‘‘ پاکستان کے ہونے والے وزیر اعظم عمران خان کا تذکرہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’’عمران توقع کرتے ہیں کہ پارٹی متحد ہو کر آگے بڑھے گی۔ آنے والے دنوں کے چیلنجز پر انھوں نے پارٹی کو اعتماد میں لیا اور مضبوطی سے آگے بڑھنے کی تلقین کی۔‘‘

Published: undefined

محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’عمران صاحب پاکستان کے عوام کی فلاح و خوشحالی کے لیے کمر بستہ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ ٹیکس کی حفاظت کس طرح کرنی ہے اور ان کا استعمال کہاں کرنا ہے۔ عمران صاحب اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے پرعزم بھی ہیں اور پارلیمنٹ میں ہر سوال کا جواب بھی دیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined