پاکستان

عمران نے پنجاب کی باگ ڈور اتحادی کو سونپی ، حکومت بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش

پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے پرویز الٰہی کی حمایت کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

پاکستان کی حزب اختلاف نے عمران حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کر دیا ہے جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوتی نظر آ رہی ہے۔ عمران خان نے اپنی حکومت بچانے کے لئے پنجاب کی حکومت قربان کر دی ہے اور وہاں پر اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کو باگ ڈور سونپ دی ہے۔

Published: 29 Mar 2022, 8:11 AM IST

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے پرویز الٰہی کی حمایت کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

Published: 29 Mar 2022, 8:11 AM IST

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کرے گی۔

Published: 29 Mar 2022, 8:11 AM IST

اس کی تصدیق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فاروق حبیب نے بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد تمام مسائل حل ہو گئے ہیں۔

Published: 29 Mar 2022, 8:11 AM IST

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے بھی عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ایوان زیریں میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کیا۔

Published: 29 Mar 2022, 8:11 AM IST

دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کردیا اور انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: 29 Mar 2022, 8:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Mar 2022, 8:11 AM IST