پاکستان

پاکستان کی قومی اسمبلی میں زبردست ہنگامہ، حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی

پاکستان کی قومی اسمبلی میں ہونے والا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان باہم دست و گریباں نظر آئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی میں ہونے والا بجٹ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان باہم دست و گریباں نظر آئے۔ ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء سمیت حکومتی ارکان نے شور و غل کرنا شروع کر دیا۔

بی بی سی اردو کے مطابق، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات کو مایوس کُن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں گی۔

Published: undefined

ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے بجٹ کی کاپیاں ایک دوسرے پر پھینکی گئیں۔ اسی دوران تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کی رکن اسمبلی ملیکہ بخاری زخمی ہو گئیں۔ اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملیکہ بخاری کی آنکھ پر بجٹ کی کتاب ماری گئی ہے جس سے ان کی آنکھ زخمی ہوگئی۔ کتابیں اچھالنے کے عمل میں سیکیورٹی اسٹاف بھی زخمی ہو گیا۔

Published: undefined

اسپیکر نے کہا کہ ہے کہ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ پی کو بھی اجلاس کے دوران شور شرابہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن منگل کو ایوان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یہ قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہے جس میں حکومت کی جانب سے قومی بجٹ پیش کیا جا چکا ہے اور اب اس پر بحث جاری ہے۔ حکمراں جماعت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے موقع پر بھی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined