پاکستان

دریائے ستلج سے پانی کا اخراج، پاکستان کے کئی گاؤں میں سیلاب

اب تک سیلاب سے 1122 لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ پاکستان میں فوجی عملہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے پاکستان کے کئی گاؤوں میں سیلاب کا پانی گھس گیا ہے جس سے بڑی تعداد میں لوگوں کو بے گھر ہونا پڑا یا پھر کسی محفوظ مقام پر پناہ لینی پڑی۔

Published: undefined

پاکستان نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان نے بغیر کسی اطلاع کے اس ہفتہ کے شروع میں دریائےستلج میں 38 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا جس سے اس کے درجنوں گاؤں پانی میں ڈوب گئے اور بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

Published: undefined

’جیو نیوز‘ کے مطابق بدھ کو 50 سے زائد گاؤں دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے ڈوب ہو گئے۔ ان گاؤوں میں قصور، چاچرن شریف، کوٹ متھان، چندہ سنگھ والہ، گاٹی كالانگیر، مستياكی اور بھيكھی ونڈ شامل ہیں۔سیلاب کی وجہ سے دریائےستلج کی زد میں آنے والی سینکڑوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصل بھی تباہ ہو گئی ہے۔

Published: undefined

سیلاب سے 1122 لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ پاکستان میں فوجی عملہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

پاکستان کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے متعلقہ حکام نے مطلع کیے بغیر ہی دو لاکھ کیوسک پانی دریا میں چھوڑے جانے کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ستلج کے ارد گرد کے علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال کو لے کر پہلے ہی الرٹ جاری کیا تھا۔

Published: undefined

گاندا سنگھ والہ میں 37640 کیوسک کے ساتھ منگل کو آبی سطح 17.8 فٹ تھی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان بریگیڈیئر مختار احمد کے مطابق بدھ کو آبی سطح ایک سے ڈیڑھ لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا امکان تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined