پاکستان

پاکستان: چینی سفارتخانہ کے پاس گولی باری میں 2 پولس اہلکار اور 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی میں واقع چینی سفارتخانہ میں دراندازی کی کوشش کر رہے دہشت گردوں اور سیکورٹی اہلکار کے درمیان ہوئی گولی باری میں 3 دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ 2 سیکورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان کے شہر کراچی میں چینی سفارتخانہ کے پاس جمعہ کے روز گولی باری ہوئی اور کچھ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق صبح تقریباً 9.30 بجے کچھ لوگ ہاتھوں میں گرینیڈ اور اسلحہ لیے ہوئے تھے اور چینی سفارتخانہ کے پاس فائرنگ کر رہے تھے۔ سفارتخانہ کے سبھی افسران محفوظ ہیں لیکن اس حملے میں دو سیکورٹی اہلکار کے مرنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

Published: 23 Nov 2018, 1:09 PM IST

’جیو نیوز‘ کی خبروں کے مطابق حملہ آور چینی سفارتخانہ میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس معاملے میں پولس کا کہنا ہے کہ تین حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے اور ان کا ’سوسائڈ جیکٹ‘ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ سفارتخانہ میں اور اس کے آس پاس رینجرس نے کلیرنس کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

’ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق شروعاتی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ سیکورٹی اہلکار اور نامعلوم حملہ آوروں کے درمیان گولی باری کے بعد کلفٹن علاقے میں کثیر تعداد میں پولس فورس کے ساتھ ساتھ پاکستانی رینجرس کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

Published: 23 Nov 2018, 1:09 PM IST

ادھر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے چینی قونصل خانے پر حملے کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ عمران خان نے حملے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے اس کے پیچھے چھپے عناصر کو بے نقاب کرنے کا حکم دیا ہے۔

Published: 23 Nov 2018, 1:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Nov 2018, 1:09 PM IST