پاکستان

پاکستان پر پرندوں کا خوف طاری، لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ روزانہ 3 گھنٹے رہے گا بند!

لاہور اتھارٹی کے مطابق روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک ایئرپورٹ پر آپریشن بند رہیں گے۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس دوران سب سے زیادہ پرندے آسمان میں اڑتے ہیں اور ٹیک آف کرنا خطرناک ہو جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کا طیارہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کا طیارہ، تصویر سوشل میڈیا

 

پاکستان واقع لاہور ایئرپورٹ اتھارٹی نے جانکاری دی ہے کہ روزانہ 3 گھنٹے کے لیے ایئرپورٹ بند رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ حکومت پاکستان نے پرندوں کے خوف میں کیا ہے۔ حکومت کو ڈر ہے کہ پرندوں سے ٹکرانے کے سبب کوئی طیارہ حادثہ کا شکار نہ ہو جائے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جس وقت آسمان میں سب سے زیادہ پرندے اڑتے ہیں، اس وقت ہم طیارہ کو نہیں اڑائیں گے۔

Published: undefined

سماء ٹی وی کے مطابق لاہور اتھارٹی نے اس فیصلے کی جانکاری سبھی ایئرلائنس کو دے دی ہے۔ یہ فیصلہ مسافروں کے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ لاہور کے اس ایئرپورٹ کا نام ’جناح ایئرپورٹ‘ ہے، جو کہ ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ بھی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق روزانہ صبح 5 بجے سے 8 بجے تک ایئرپورٹ پر آپریشن بند رہیں گے۔ اتھارٹی نے یہ بھی بتایا کہ اس دوران سب سے زیادہ پرندے آسمان میں اڑتے ہیں۔ اس دوران طیارہ جیسے ہی پرواز بھرتا ہے، اس کے حادثہ زدہ ہونے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔

Published: undefined

لاہور ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ یکم جولائی سے 15 ستمبر تک نافذ رہے گا۔ اس سلسلے میں نوٹام بھی جاری کیا گیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 2020 میں لاہور ایئرپورٹ پر ایک خوفناک طیارہ حادثہ پیش آیا تھا، جس میں 101 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستانی حکومت نے اسے ’انسانی غلطی‘  بتایا تھا۔ اس کے بعد سے کئی طرح کے احتیاطی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ تازہ فیصلہ بھی احتیاطی قدم ہی ہے، جو کہ طیارہ حادثہ کے جوکھم کو کم کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined