پاکستان

پاکستان :فضل الر حمن نے عمران خان کو دو دن  کی مہلت دی

ایک جانب فضل الرحمن نے عمران خان کومستعفی ہونے کے لئے دو دن کی مہلت دی ہےتو دوسری جانب عمران نے کہا ہے کہ فضل الرحمن کی مارچ سے دشمن خوش ہو رہے ہیں

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو دو روز کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ خود ہی مستعفی ہو جائیں ورنہ عوام کا یہ سمندر قدرت رکھتا ہے کہ وہ وزیر اعظم ہاؤس میں گھس کر انہیں خود ہی گرفتار کر لے۔

Published: 02 Nov 2019, 8:00 AM IST

آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے فوج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ پاکستان کے اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔ لیکن اداروں کو اپنی غیر جانبداری ثابت کرنا ہو گی۔

Published: 02 Nov 2019, 8:00 AM IST

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا کو فوج پر الزام تراشی کرنے کے بجائے الیکشن کی شفافیت سے متعلق اپنی شکایت متعلقہ اداروں کے پاس لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

Published: 02 Nov 2019, 8:00 AM IST

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ وہ اداروں کو غیر جانبدار دیکھنا چاہتے ہیں اور اگر ایسا محسوس ہوا کہ 'ناجائز حکمرانوں کی پشت پناہی ہمارے ادارے کر رہے ہیں تو پھر دو دن کی مہلت ہے اور پھر ہمیں نہ روکا جائے کہ ہم اداروں کے بارے میں اپنی کیا رائے قائم کرتے ہیں۔'

Published: 02 Nov 2019, 8:00 AM IST

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں دیے گئے اس بیان کے بعد جمعے کی رات نجی ٹیلیویژن چینل اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا تھا اگر ان (فضل الرحمان) کا اشارہ فوج کی طرف ہے تو اپوزیشن کو یہ بات سمجھنا چاہیے کہ فوج ایک غیر جانبدار ادارہ ہے۔۔۔فوج پر الزام تراشی کرنے کے بجائے وہ الیکشن کی شفافیت سے متعلق اپنی شکایت متعلقہ اداروں کے پاس لے کر جائیں۔' اس کے بعد جواب میں مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ 'وہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) فوج کے بحیثیت ادارہ نمائندے ہیں، یہ بیان تو کسی سیاستدان کو دینا چاہیے تھا۔'

Published: 02 Nov 2019, 8:00 AM IST

دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے حزب اختلاف کے 'آزادی مارچ' کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کے مارچ سے پاکستان کے دشمن خوش ہو رہے ہیں۔گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دشمن ممالک اس آزادی مارچ سے خوش ہو رہے ہیں اور ان کایہ اشارہ ہندوستان کی جانب تھا۔

Published: 02 Nov 2019, 8:00 AM IST

عمران نے مزید کہا کہ فضل الرحمٰن کے اسلام کی قیمت لگتی ہے۔ ان کو ڈیزل کا پرمٹ دیا جائے تو وہ بک جاتے ہیں۔ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا جائے تو ان کا اسلام اُس طرف چلا جاتا ہے۔حزب اختلاف کی جماعتوں کے احتجاج کے حوالے سے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں ایک آزادی مارچ ہو رہا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ وہ اسلام آباد کس سے آزادی لینے آ رہے ہیں۔

Published: 02 Nov 2019, 8:00 AM IST

عمران خان نے ذرائع ابلاغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔ میڈیا جا کر ان احتجاج کرنے والے عام افراد سے پوچھے کہ وہ کس سے آزادی لینے آئے ہیں۔ پیپلز پارٹی والے کہیں گے مہنگائی ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) والوں سے پوچھیں گے تو ان کو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ وہ احتجاج میں کیوں شریک ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) والوں سے سوال کیا جائے گا تو وہ کہیں گے کہ اسلام آباد پر یہودی قبضہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

Published: 02 Nov 2019, 8:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Nov 2019, 8:00 AM IST