
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو نیب کی ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ہی طیارہ سے باہر نکل چکے ہیں اور انھیں ایک گاڑی میں بٹھایا جانے والا ہے۔ اس گاڑی سے انھیں پاس میں ہی کھڑے ہیلی کاپٹر میں لے جایا جائے گا۔ خبروں کے مطابق طیارہ میں موجود صحافیوں کو طیارہ سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
خبروں کے مطابق نیپ کی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کے لیے طیارہ میں داخل ہو گئی ہے۔ ساتھ ہی طیارہ میں رینجرس اور پولس کے حکام بھی اسلحوں کے ساتھ داخل ہو چکے ہیں۔ سیکورٹی اہلکاروں نے مسافروں کو دھیرے دھیرے اتارنا بھی شروع کر دیا ہے۔ مسافروں کو درمیان کے دروازے سے نیچے اتارا جا رہا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ نواز شریف کو کیبن کے پاس موجود دروازے سے باہر نکالا جائے گا۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
نواز شریف اور مریم نواز اس وقت بھی طیارہ میں سوار ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی وہ دونوں طیارہ سے نیچے اتریں گے اور نیب کی ٹیم انھیں گرفتار کرے گی۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو لے کر ابوظہبی سے آیا مسافر طیارہ لاہور ائیر پورٹ پر لینڈنگ کر چکا ہے۔ یہاں نیب کی ٹیم موجود ہے جو انھیں فوری طور پر گرفتار کرنے کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کر چکی ہے۔ ابوظہبی سے لاہور آنے والا یہ مسافر طیارہ اپنے مقررہ وقت سے تقریباً ڈھائی گھنٹہ تاخیر رہا۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
طیارہ کا رخ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کی طرف کیے جانے کی خبروں کے بعد تازہ صورت حال یہ ہے کہ ایک بار پھر طیارہ کو لاہور میں ہی اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ طیارہ لاہور کی طرف بڑھ رہا ہے اور وہاں ائیر پورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات پہلے سے ہی کیے جا چکے ہیں۔ خبروں کے مطابق نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر کسی وجہ سے طیارہ کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی جس کے سبب ایک بار پھر لاہور ائیر پورٹ پر ہی طیارہ کو اتارا جائے گا۔ مختلف میڈیا چینلوں پر نشر کی جا رہی خبروں کے مطابق ائیر پورٹ پر نواز شریف کے حامی لگاتار نعرے بازی کر رہے ہیں۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
خبروں کے مطابق نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو جب گرفتار کر کے اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا تو وہاں ان کا طبی معائنہ ہوگا۔ اس طبی معائنہ کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ چکی ہے۔ جیل قریب سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
لاہور ائیر پورٹ پر نواز شریف اور ان کی بیٹی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں ہو چکی تھیں لیکن موصولہ اطلاعات کے مطابق ابو ظہبی سے پرواز بھرنے والے طیارہ نے لاہور کی جگہ اسلام آباد کا رخ کر لیا ہے۔ دراصل لاہور ائیر پورٹ پر نواز شریف کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے اس لیے انھیں اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
نواز شریف لاہور ائیر پورٹ پر پہنچے والے ہیں لیکن اس سے پہلے پنجاب پولس نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے کئی سینئر لیڈروں کو حراست میں لینے کا آرڈر جاری کر دیا۔ اس حکم کے بعد کچھ لیڈروں کو حراست میں لیے جانے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی گرفتاری کی تیاریاں ہو چکی ہیں اور وہ جلد ہی لاہور ہوائی اڈہ پہنچنے والے ہیں۔ ان کی آمد سے قبل ان کے حامیوں کی بھیڑ ہوائی اڈہ پر پہنچ چکی ہے اور ان کی حمایت میں نعرے لگا رہی ہے۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
نوازشریف کی عمر رسیدہ والدہ شمیم اختر نے اپنے بیٹے پر عائد الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔ والدہ کا کہنا ہے کہ ’’خود اپنے بیٹے کا استقبال کرنے لاہور ایئرپورٹ جاؤں گی اور نوازشریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی تاہم اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو میں بھی ان کے ساتھ جیل جاؤں گی۔‘‘
شمیم اختر نے نواز شریف کی پارٹی کے کارکنان کے نام ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے پاکستان روانہ ہوئے تھے۔ پہلے وہ ابو ظہبی کے ایئرپورٹ پر اترے اور اس کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ابوظہبی میں ان کے ساتھ نیشنل اکاؤنٹبلٹی بورڈ (نیب) کے افسران بھی طیارہ میں آئیں گے۔ انہیں لاہور ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
لاہور میں نظم و نسق کی صورت حال سنبھالنے کے لئے 10 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
ادھر تازہ اطلاعات میں نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے لاہور میں مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ پارٹی صدر اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے پارٹی کارکنان سے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی کال دی ہوئی ہے۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے لاور میں شام 3 بجے تک انٹر نیٹ خدمات کو معطل رکھا جائے گا۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوئے تھے اور وہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے ایئر پورٹ پر لینڈ کر چکے ہیں۔ یہاں سے انہیں لاہور پہنچنا ہے۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
بی بی سی کے مطابق جب طیارہ لینڈ کیا تو اطراف میں سخت سکیورٹی تھی اور وہاں موجود افراد کو تصاویر اور ویڈیو لینے سے منع کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا، ’’مجھے سیدھا جیل خانہ میں لے جائے گا۔ لیکن میں یہ قربانی پاکستانی عوام اور آنے والی نسلوں کے لئے دے رہا ہوں۔ ایسا موقع بار بار نہیں آتا۔ چلو پاکستان کا مستقبل بناتے ہیں۔‘‘
اہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اور ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلیں اور ملک کی تقدیر بدلیں۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے انٹرویو اور خبر دکھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ کسی بھی ٹی وی پروگرام میں مجرم قرار پائے لوگوں کو نہ تو دکھایا جائے گا اور نہ ہی ان کا ذکر کیا جائے گا۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
پاکستان کے سپریم کورٹ سے سزا پائے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ بی بی سی اردو کے مطابق نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ساتھ اتحاد ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے جمعے کی شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں ان کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے ان کے استقبال کے لیے کارکنان کو لاہور آنے کی کال دے رکھی ہے۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
پاکستان کے تفتیشی ادارے نیشنل اکاؤنٹبلٹی بیورو (بیب) نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترتے ہی نواز شریف کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ دریں اثنا اطلاع ملی کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پروازوں کو لاہور کی طرف ڈائورٹ کیا جا رہا ہے۔
نواز شریف کی واپسی کا سفر شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صدر اور نواز شرف کے بھائی شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن آمد سے قبل ان کی جماعت کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے تاکہ انتخاب میں دھاندلی کی جا سکے۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 13 Jul 2018, 8:45 AM IST
تصویر: پریس ریلیز