پاکستان

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر حملہ

پاکستان کی نیشنل اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر قومی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ہاتھاپائی کی گئی

قاسم سوری / ویڈیو گریب
قاسم سوری / ویڈیو گریب 

اسلام آباد: پاکستان کی نیشنل اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر قومی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں ہاتھاپائی کی گئی۔ اے آر وائی نیوز نے قاسم سوری کے حوالے سے بتایا کہ وہ آج صبح سحری کے لیے کوہسار مارکیٹ کے ایک ہوٹل پہنچے تو ان پر پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے کارکنان اور مرکزی وزیر نارکوٹکس کنٹرول شاہ زین بگٹی کے گارڈز نے حملہ کیا۔

Published: undefined

پولیس کے مطابق قاسم سوری اپنے دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھے کہ لوگوں کا ایک ہجوام آیا اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور ہاتھا پائی بھی کی۔ اس دوران قاسم سوری کو کوئی چوٹ نہیں آئی لیکن ان کے دوست کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Published: undefined

اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ سعودی عرب کی مسجد نبوی میں لوگوں کے ایک ہجوم کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد کے خلاف نعرے لگانے اور جمہوری وطن پارٹی (جے ڈبلیو پی) کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے ساتھ بدتمیزی کے بعد پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد، قاسم سوری نے جے ڈبلیو پی کے کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined