پاکستان

پاکستان: جمعہ کی صبح سبزی منڈی میں اندوہناک بم دھماکہ، 16 ہلاک، درجنوں زخمی

مہلوکین میں فرنٹیئر کور کا ایک جوان بھی شامل ہے۔ خبروں کے مطابق ہلاک شدگان میں ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سبزی فروشوں کی تعداد زیادہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کوئٹہ: پاکستان میں کوئٹہ شہر کے ہزار گانجی علاقے میں جمعہ کی صبح ہونے والے بم دھماکے میں کم از کم 16 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل كمپلیكس اور سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ سیکورٹی فورس نے دھماکے کی جگہ کا محاصرہ کر لیا ہے اور راحت رسانی کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ درجنوں افراد اس دھماکہ میں زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

اس دھماکہ کے تعلق سے پولس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عبد الرزاق چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ دھماکہ ہزارہ کمیونٹی کے ارکان کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ متاثرین میں زیادہ تر سبزی بیچنے والے ہیں۔‘‘ انھوں نے دھماکے میں 16 افراد کے مارے جانے کی تصدیق بھی کی۔ ڈی آئی جی چیمہ کے مطابق دھماکے میں ہلاک لوگوں میں زیادہ تر ہزارہ کمیونٹی کے افراد ہیں۔ بم دھماکے میں فرنٹیئر کور کے ایک جوان کی بھی موت ہو گئی۔

Published: undefined

اس درمیان پولس نے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دھماکہ کے مقام پر ریسکیو ٹیم، پولس اور فرنٹیئر کور کے جوان پہنچ گئے ہیں۔ علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے اور جائے حادثہ پر باہر سے آنے والے لوگوں پر روک لگا دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہزارہ برادری کو اکثر فرقہ وارانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ چونکہ اس برادری کو ان کے جسمانی قد و قامت کی وجہ سے آسانی سے پہچانا جاسکتا ہے، اس لیے انھیں نشانہ بنانے میں شورش پسندوں کو آسانی ہوتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان