پاکستان

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں پھر ہوا خودکش حملہ، 13 فوجی جاں بحق

خودکش حملہ کی ذمہ داری ٹی ٹی پی گروپ کے اسود الحرب نے لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گروپ اتحاد المجاہدین اور حافظ گل گروپ سے منسلک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان میں خودکش دھماکہ  / تصویر سوشل میڈیا</p></div>

پاکستان میں خودکش دھماکہ / تصویر سوشل میڈیا

 

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس میں کم از کم 13 پاکستانی فوجی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان ضلع واقع میر علی کے کھادی مارکیٹ میں ایک بہت بڑا ایس وی بی- آئی ای ڈی (سوسائیڈ وہیکل برن امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس) حملہ ہوا ہے۔ اس واقعہ میں 13 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ درجنوں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین ہے۔

Published: undefined

موصولہ اطلاع کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 7.40 بجے ہوا۔ اس حملے میں ایک بڑا خود کش کار بم پاکستان کی فوج کے انسداد بم دستہ (ای او ڈی) کی ایم آر اے پی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ یہ گاڑی شہری علاقوں میں بم کو ناکارہ بنانے کے کام میں مصروف تھا۔ اس خود کش حملے کی ذمہ داری ٹی ٹی پی گروپ کے اسود الحرب نے لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گروپ اتحاد المجاہدین اور حافظ گل گروپ سے منسلک ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ٹی ٹی پی گروپ پاکستان کے لیے کسی تباہی سے کم نہیں ہے۔ یہ پاکستان میں کئی بار فوجیوں اور عام لوگوں کو بھی نشانہ بنا چکا ہے۔ اس گروپ کی تشکیل 2007 میں ہوئی تھی۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ٹی ٹی پی گروپ کا مقصد پاکستانی مسلح افواج اور ریاست کے خلاف دہشت گردی مہم چلا کر پاکستان کو تباہ کرنا ہے۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ گروپ پاکستان میں موجودہ حکومت کو ہٹا کر اپنے نظریات کے لوگوں کو لانا چاہتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined