پاکستان

پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں عدالت کے قریب زوردار دھماکہ، کار کے اڑ گئے پرخچے، 12 افراد جاں بحق، کئی دیگر زخمی

پولیس افسران کے مطابق یہ دھماکہ عدالتی احاطہ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے پاس ہوا۔ دھماکہ کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>اسلام آباد میں کار دھماکہ کے بعد کا منظر، ویڈیو گریب</p></div>

اسلام آباد میں کار دھماکہ کے بعد کا منظر، ویڈیو گریب

 

پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں آج دوپہر ضلع عدالت کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس واقعہ میں تقریباً 2 درجن افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ ابتدائی جانکاری کے مطابق دھماکہ عدالتی احاطہ کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار میں رکھے گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکہ کی آواز اس قدر تیز تھی کہ اسے پولیس لائنس ہیڈکوارٹر تک سنا گیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں افرا تفری مچ گئی۔

Published: undefined

حادثہ کے فوراً بعد راحت و بچاؤ ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا اور تحقیقات کا عمل بھی شروع ہو گیا۔ ابتدائی جانچ کے لیے اینٹی بم اسکواڈ اور فورنسک ماہرین کو بھی بلایا گیا ہے۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ دھماکہ عدالتی احاطہ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے پاس ہوا۔ دھماکہ کی وجہ سے کئی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حادثہ کے وقت وہاں موجود لوگوں میں بھگدڑ جیسی حالت پیدا ہو گئی۔ کئی افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو فوراً پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پی آئی ایم ایس) اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Published: undefined

افسران کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ دھماکہ کسی پلانٹیڈ ڈیوائس، سلنڈر بلاسٹ یا کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ اینٹی بم ماہرین دھماکہ کے ملبہ کی باریکی سے جانچ کر رہے ہیں تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ دھماکہ کس طرح کا تھا۔ دھماکہ کے بعد عدالت اور اس کے قریبی علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سبھی داخلی دروازوں پر پولیس نے تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ عدالت کی سبھی کارروائی فوری طور پر روک دی گئی اور لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس علاقہ سے دور رہیں۔ کچھ پاکستانی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں مطلع کیا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں پر زبردست ٹریفک اور بھیڑ تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ دھماکہ کسی بڑی سازش کا ہو سکتا ہے، حالانکہ فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined