دیگر ممالک

کیاغزہ کی جنگ 15 دن میں ختم ہو جائے گی! کیا یہ فیصلہ  نیتن یاہو اور ٹرمپ نے مل کر کیا؟

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گی! حماس گروپ کے رہنماؤں کو ملک سے نکال دیا جائے گا اور تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ جلد ختم ہونے والی ہے۔شائع خبروں کے مطابق  اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے غزہ جنگ کے خاتمے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ بنجامن نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے اور ابراہیمی معاہدے کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Published: undefined

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو نے فون پر بات کرتے ہوئے اتفاق کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور مصر کے تعاون سے اسرائیل کی قیادت میں غزہ میں حکومت چلائی جائے گی۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق حماس گروپ کو ملک سے نکال دیا جائے گا اور تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔ تاہم، عرب ممالک نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے بعد کی بحالی میں اس وقت تک حصہ نہیں لیں گے جب تک کہ فلسطینی اتھارٹی کو دو ریاستی حل کے طور پر غزہ میں قدم جمانے کا معاہدہ نہ ہو۔

Published: undefined

حماس کے رہنما بھی طویل عرصے سے ملک بدری کے مطالبات کو مسترد کر چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے 23 جون کو بات چیت کی۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب-شام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور دیگر مسلم ممالک بھی ایسا ہی کریں گے۔

Published: undefined

7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں فوجی آپریشن شروع کیا جو 20 ماہ سے زائد گزر جانے کے بعد بھی جاری ہے۔ قطر نے 24 جون  کو کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی نئی کوشش کرے گا۔ حماس کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی فوجی کارروائی میں اب تک کم از کم 56,156 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined