ویڈیو گریب
کینیڈا میں جنگل کی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ کینیڈا کے تین صوبوں میں 25 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ طور پر نکال گیا ہے۔ اتوار کو جنگلوں میں کئی جگہوں پر آگ بھڑکتی رہی۔ آگ کے دھوئیں سے کینیڈا اور امریکہ کی کچھ ریاستوں میں ہوا کا معیار بے حد خراب ہو گیا ہے۔
Published: undefined
افسروں کے مطابق محفوظ نکالے گئے لوگوں میں سے زیادہ تر مینی ٹوبا سے ہیں۔ آگ کی وجہ سے مینی ٹوبا میں گزشتہ ہفتہ ایمرجنسی لگا دی گئی تھی۔ ہفتہ تک مینی ٹوبا میں تقریباً 17 ہزار لوگوں کو نکالا گیا تھا۔ البرٹا میں 1300 اور سسکے چیوان میں تقریباً 8 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچیا گیا ہے۔
Published: undefined
سسکے چیوان کے پریمیئر اسکاٹ مو نے کہا کہ گرمی، خشک موسم کی وجہ سے آگ بھڑک رہی ہے۔ ہمارے پاس وسائل محدود ہیں۔ اگلے چار سے سات دن بے حد اہم ہیں۔ آگ سے بچنے کے لیے مینی ٹوبا میں جگہ جگہ نکاسی مرکز کھولے گئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے مشقت کرنی پڑی رہی ہے لیکن کامیابی نہیں مل سکی ہے۔
Published: undefined
وِنی پیگ نے عوامی عمارتیں بے گھر لوگوں کے لیے کھول دی ہیں۔ امریکی محکمہ زراعت کی فاریسٹ سروس نے البرٹا میں ایئر ٹینکر تعینات کیے ہیں۔ امریکہ کینیڈا کے لیے 150 فائر فائٹرز اور آلات کو بھیجے گا۔ امریکی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے مطابق اتوار کو امریکہ کے شمالی ڈکوٹا، مونٹانا، منے سوٹا، جنوبی ڈکوٹا میں ہوا کا معیار بے حد خراب ہو گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ کی وجہ سے اپنا گھر چھوڑ کر دوسرے مقام پر بھیجے گئے لوگوں کو رہنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے۔ وجہ ہے کہ ونی پیگ اور دیگر شہروں کے ہوٹل پوری طرح سے بھر چکے ہیں۔ مینی ٹوبا کے آدیباسی رہنماؤں نے حکومت سے گزارش کی ہے کہ ہوٹلوں کو فوری طور پر بے گھروں کے لیے کھول دیا جائے۔ وہیں کئی افسروں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی کے بعد مینی ٹوبا میں سب سے بڑی نکاسی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں ہر سال مئی سے ستمبر تک جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب