دیگر ممالک

ظہران ممدانی کے بارے میں بولتے بولتے ٹرمپ اسٹیج پر کیوں ناچنے لگے؟

ظہران ممدانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے اچانک اسٹیج پر رقص کرنا شروع کر دیا۔ ان کے اس رقص میں  وہاں موجود سامعین بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی نے تاریخی فتح حاصل کر کے شہر کے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی میئر بن گئے۔ انہوں نے اینڈریو کوومو اور کرٹس سلیوا کو تقریباً 9 پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔ نوجوان ووٹرز، خاص طور پر 45 سال سے کم عمر کے ووٹروں نے ان کی بھرپور حمایت کی۔ ان کی مہم سوشل میڈیا پر بہت مقبول تھی، اور انہوں نے اپنی جیت  کے لئے رضاکاروں کی ایک بڑی ٹیم تیار کی۔

Published: undefined

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نےاپنی تقریر کے دوران ایک مزاحیہ لمحہ بھی پیش کیا۔ میامی کے کیسیا سینٹر میں جہاں کاروباری رہنما، کھلاڑی اور سیاست دان موجود تھے، ٹرمپ ظہران ممدانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اچانک رقص کرنے لگے ۔ دراصل انتخابی کامیابی کی پہلی سالگرہ میں ٹرمپ شریک ہوئے تھے اور رقص جیت کے سگنیچر گانے پر انہوں نے کیا۔ ان کے سگنیچر رقص کے دوران سامعین بھی اس میں شامل ہو گئے ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ یہ تقریب ٹرمپ کی انتخابی کامیابی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ اس تقریب کے دوران، انہوں نےاس موقع پر  ریپبلکن پارٹی کی شکست کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "مواصلات کی کمی حمایت میں کمی کا باعث بنی۔"

Published: undefined

ٹرمپ نے کہا کہ جب تک وہ وائٹ ہاؤس میں ہیں امریکہ کبھی کمیونسٹ ملک نہیں بنے گا۔ ظہران ممدانی کی جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ نیویارک اب آزاد نہیں ہے کیونکہ اس شہر نےمیئر کے طور پر  ایک کمیونسٹ کو منتخب کیا ہے، نہ کہ سوشلسٹ ۔ ممدانی کا نام لیے بغیر ٹرمپ نے کہا کہ میامی اب نیویارک چھوڑ کر آزادی کے متلاشی افراد کے لیے نئی منزل بنے گا۔ ہجوم کی تالیوں کے درمیان، ٹرمپ نے یہ بھی کہا، "ہم اس کا خیال رکھیں گے،" لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کیا اقدامات کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined