دیگر ممالک

کون ہوگا پوپ فرانسس کا جانشیں؟ دوڑ میں دنیا بھر کے کئی آرچ بشپ شامل

کیتھولک چرچ کی طرف سے اپنے اعلیٰ ترین پادری یعنی پوپ کے انتخاب کا عمل گزشتہ تقریباً 800 سالوں سے نہیں بدلا ہے۔ اس سسٹم کو ’پیپل کنکلیو‘ بھی کہا جاتا ہے۔

پوپ فرانسس، تصویر آئی اے این ایس
پوپ فرانسس، تصویر آئی اے این ایس 

پیر کی صبح پوپ فرانسس کا 88 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ تاریخ کے پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے، جنھوں نے اپنی کرشمائی شخصیت، مخلصانہ روش اور غریبوں کے تئیں ہمدردی کے ساتھ پوری دنیا میں اپنی ایک الگ چھاپ چھوڑی۔ ان کے انتقال کے بعد کیتھولک مذہب کے سرکردہ مذہبی پیشوا کا عہدہ خالی ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے جانشیں کی تلاش شروع ہو چکی ہے۔ اس دوڑ میں دنیا بھر کے کئی آرچ بشپ شامل ہیں۔ یہاں ان 7 بڑے آرچ بشپ سے متعلق مختصر جانکاری دی جا رہی ہے جو پوپ فرانسس کی جانشینی کے دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔

Published: undefined

1. جین مارک ایولن (66 سال، مارسیلے کے آرچ بشپ)

جین مارک ایولن کو مقامی چرچ میں جان XXIV کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان کے پاس علوم مذہب میں ڈاکٹریٹ اور فلسفہ میں ڈگری ہے۔ ان کی پیدائش الجیریا میں اسپینش مہاجروں کے کنبہ میں ہوئی تھی۔ ایولن اپنے ملن سار، منکسر مزاج اور فرانسس کے ساتھ اپنی نظریاتی قربت، خصوصاً مہاجرت و مسلم دنیا کے ساتھ رشتوں کے لیے مشہور ہیں۔

Published: undefined

2. کارڈینل ٹر ایردو (66 سال، ہنگری)

کارڈینل پیٹر ایردو پوپ فرانسس کے بالکل برعکس ہیں۔ جہاں پوپ فرانسس ہم جنس پرستی اور مسلم دنیا کے ساتھ تعلقات کو لے کر لبرل رخ رکھتے ہیں، وہیں ایردو قدامت پسند خیمہ سے آتے ہیں۔ 2015 کے مہاجر بحران کے دوران ویٹکن میں انھوں نے چرچوں سے پناہ گزینوں کو لینے کی پوپ فرانسس کی اپیل کے خلاف آواز اٹھائی تھی اور کہا تھا کہ یہ انسانی اسمگلنگ کے برابر ہے۔

Published: undefined

3. کارڈینل ماریو گریک (68 سال، مالٹا)

کارڈینل ماریو گریک گوجو سے آتے ہیں، جو مالٹا کا ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے اور یوروپی یونین کا سب سے چھوٹا ملک بھی ہے۔ پوپ فرانسس نے انھیں سینوڈ آف بشپس کا سکریٹری جنرل مقرر کیا تھا، جو ویٹکن میں ایک انتہائی بااثر عہدہ ہے۔ شروع میں انھیں ایک قدامت پسند کی شکل میں دیکھا جاتا تھا، لیکن بعد میں وہ بوپ فرانسس کے اصلاحات کے حامی بن گئے۔

Published: undefined

4. کارڈینل جوان جوسے اومیلا (79 سال، اسپین)

کارڈینل جوان جوسے اومیلا بارسیلونا کے آرچ بشپ ہیں اور اسپینش ہیں۔ اومیلا کو پوپ فرانسس کے خیمہ کا مانا جاتا ہے۔ اپنے سہل، نرم مزاج اور سادہ زندگی جینے کے لیے مشہور اومیلا کی پیدائش 1946 میں اسپین اور شمال مشرقی گاؤں کریٹاس میں ہوئی تھی۔ 1970 میں وہ پادری بنے۔ 1999 سے 2015 تک انھوں نے اسپین کے ایک ادارہ کے ساتھ کام کیا، جو ترقی پذیر ممالک میں بھکمری، بیماری اور غریبی سے لڑنے کا کام کرتی ہے۔ وہ 1996 میں بشپ بنے اور 2015 میں انھیں بارسیلونا کا آرچ بشپ بنایا گیا۔ ٹھیک ایک سال بعد پوپ فرانسس نے انھیں کارڈینل کی لال ٹوپی پہنائی۔ 2023 میں پوپ فرانسس نے انھیں اپنے 9 رکنی کچن کیبنٹ میں شامل کیا، جو حکمرانی سے جڑے ایشوز پر انھیں مشورہ دیتا ہے۔

Published: undefined

5. کارڈینل پیترو پیرولین (70 سال، اٹلی)

کارڈینل پیترو پیرولین ویٹکن کے سینئر سفارتکار تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ اس وقت پوپ فرانسس کے سکریٹری آف اسٹیٹ ہیں۔ یہ عہدہ ویٹکن میں وزیر اعظم کے ہم منصب ہوتا ہے اور کبھی کبھی انھیں ڈپٹی پوپ بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ یہ پوپ کے بعد ویٹکن میں دوسرا سب سے اہم مقام ہوتا ہے۔ پیرولین کو ایک ایسے متوازن امیدوار کی شکل میں دیکھا جاتا ہے جو ترقی پذیروں اور قدامت پسندوں دونوں کو قابل قبول ہو سکتے ہیں۔ اس لیے کئی لوگ انھیں کنکلیو میں مقبول متبادل مانتے ہیں۔

Published: undefined

6. کارڈینللوئس اینٹونیو ٹیگلے (67 سال، فلپائن)

ٹیگلے کو عام طور پر ’ایشیائی فرانسس‘ کہا جاتا ہے، کیونکہ وہ پوپ فرانسس کی طرح سماجی انصاف کے تئیں گہرے عزائم رکھتے ہیں۔ اگر وہ پوپ منتخب ہوتے ہیں تو ایشیا سے چنے جانے والے پہلے پوپ ہوں گے۔ پوپ بننے کے لیے سبھی ضروری اہلیت پر وہ کھرے اترتے ہیں۔ 1982 میں پادری بننے کے بعد انھوں نے کئی دہائیوں تک خدمات دیں۔ بعد میں انھیں ایمس کا بشپ اور پھر منیلا کا آرچ بشپ بنایا گیا، جہاں انھوں نے انتظامی تجربات بھی حاصل کیے۔ پوپ بینیڈکٹ نے 2012 میں انھیں کارڈینل بنایا۔ 2019 میں پوپ فرانسس نے انھیں منیلا سے ویٹکن بلا کر چرچ کے مشنری ڈپارٹمنٹ ڈکاسٹری فار اوینجلائزیشن کا چیف مقرر کیا۔ ان ککیوالدہ چینی نژاد فلپائنی تھیں۔ ٹیگلے روانی کے ساتھ اطالوی اور انگریزی زبان بولتے ہیں۔

Published: undefined

7. کارڈینل جوسف ٹوبن (72 سال، امریکہ)

جوسف ٹوبن نیویارک کے آرچ بشپ ہیں۔ یہ امکان کم ہی ہے کہ دنیا بھر کے کارڈینل پہلی بار کسی امریکی کو پوپ منتخب کریں، لیکن اگر ایسا ہوا تو جوسف ٹوبن ایک مضبوط دعویدار مانے جا سکتے ہیں۔ ڈیٹرائٹ میں پیدا ہوئے ٹوبن ریڈمپٹورسٹس نامی ایک اہم کیتھولک مذہبی ادارہ کے عالمگیر لیڈر رہ چکے ہیں۔ انھوں نے دنیا کے کئی ممالک میں وقت گزارا ہے اور وہ اطالوی، اسپینش، فرنچ اور پرتگالی زبانیں روانی کے ساتھ بولتے ہیں۔ انھیں ویٹکن کی خدمت اور امریکہ کی کلیسیا میں اعلیٰ عہدوں کا بھی وسیع تجربہ ہے۔ 2009 سے 2012 کے درمیان وہ ویٹکن کے ایک ڈپارٹمنٹ میں دوسرے سب سے بڑے عہدہ پر رہے۔ اس کے بعد پوپ بینیڈکٹ نے انھیں انڈیانا کے انڈیاناپولیس کا آرچ بشپ مقرر کیا۔ 2016 میں پوپ فرانسس نے انھیں کارڈینل بنایا اور بعد میں نیویارک کا آرچ بشپ مقرر کیا۔

Published: undefined

مذکورہ بالا کے علاوہ بھی اٹلی کے ایم ماریا جپی اور گھانا کے کارڈینل پیٹر ٹرکسن کا نام خاص طور سے جانشینی کی دوڑ میں آگے بتایا جا رہا ہے۔ کارڈینل ریمنڈ لیو برق بھی پوپ فرانسس کے جانشین بنں۔ انھیں پوپ بینیڈکٹ XVI نے 2010 میں کارڈیل بنایا تھا۔ ان کے علاوہ گیرہارڈ مولر، انجیلو اسکولا، انجیلو بیگناسکو اور رابرٹ سارا بھی پوپ فرانسس کے جانشین ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined