دیگر ممالک

بائیڈن کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی، ایک شخص کار لے کر وائٹ ہاؤس میں گھس گیا

امریکی صدرجو بائیڈن کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی بتائی جا رہی ہے۔ڈرائیور اپنی گاڑی کے ساتھ صدر بائیڈن کے گھر کے بیرونی گیٹ کے ساتھ متصادم ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکا کے وائٹ ہاؤس کی سیکیورٹی میں بڑی کوتاہی سامنے آ ئی ہے۔ پیر (8 جنوری) کو، ایک ڈرائیور اپنی گاڑی کے ساتھ صدر بائیڈن کے گھر کے بیرونی گیٹ سے داخل ہوا۔ سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب پیش آیا اور ڈرائیور کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Published: undefined

یو ایس سیکرٹ سروس کے چیف آف کمیونیکیشنز انتھونی گگل لیمی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، "شام 6 بجے سے کچھ دیر پہلے، ایک گاڑی وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے ایک بیرونی گیٹ سے ٹکرا گئی۔ ہم تصادم کی وجہ اور طریقے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔"

Published: undefined

تاہم اس واقعے سے صدر جو بائیڈن کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔وہ اس وقت وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ تاہم، اس واقعے کی وجہ سے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مصروف چوراہے 15 ویں اسٹریٹ اور پنسلوانیا ایونیو پر ٹریفک بند ہو گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined