
امریکی صدر ڈونائڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)
ایران جنگ شروع ہونے کے بعد کیتھولک چرچ کے سپریم پوپ لیو اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان بیان بازی کا جو سلسلہ شروع ہوا، وہ ہنوز جاری ہے۔ اس جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پوپ لیو نے اسے پوری انسانیت کے لیے ایک بدنما داغ قرار دیا تھا اور فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔ اس بیان کے بعد سے وہ ٹرمپ کی نظروں میں آ گئے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پوپ تہران کے ذریعہ جوہری ہتھیار رکھنے کی صلاحیت کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ واشنگٹن اسے کبھی قبول نہیں کرے گا۔
Published: undefined
اس سے قبل منگل کو پوپ لیو نے کہا تھا کہ انہوں نے کبھی جوہری ہتھیاروں کی حمایت نہیں کی اور جو لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں انہیں سچ بولنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات امریکی صدر کے اس بیان کے جواب میں کہی جس میں ان پر ایران جنگ کے متعلق اپنے موقف کے ذریعہ بہت سے کیتھولکوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
بدھ (6 مئی) کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو پوپ سے کل ملنے والے ہیں، ایسے میں آپ ان تک کون سا پیغام پہنچانے کی امید رکھتے ہیں۔ اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے متعلق ان کا موقف واضح ہے۔ میں پوپ کو خوش کروں یا نہ کروں، ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو سکتے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پوپ کے بیانوں سے ظاہر ہوا کہ وہ کہہ رہے تھے کہ ایران جوہری ہتھیار رکھ سکتے ہیں اور میں کہہ رہا ہوں کہ وہ نہیں رکھ سکتے۔ ٹرمپ کے مطابق پوپ کی رضامندی یا ناراضگی ان کے فیصلے کو متاثر نہیں کرے گا۔
Published: undefined
امریکی صدر نے وارننگ دی کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہونے سے عالمی استحکام کو خطرہ لاحق ہوگا۔ اگر ایسا ہوا تو پوری دنیا یرغمال بن جائے گی اور ہم اسے ہونے نہیں دیں گے، میرا صرف یہی پیغام ہے۔ دراصل مارچ میں سینٹ پیٹرس اسکوائر میں ہفتہ وار ’اینجلس‘ دعا کے دوران پوپ نے کہا تھا کہ ہم اتنے لوگوں کی تکلیف کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتے، خاص طور سے ان بے بس لوگوں کے لیے جو ان کشیدگیوں کے شکار ہوئے۔ ان کا درد پوری انسانیت کا درد ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کو صرف تشویش کا اظہار کرنے تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ امن کی سمت میں ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر نے ایران جنگ پر پوپ کی تنقید کے جواب میں پوپ کو جرائم کے حوالے سے کمزور اور غیر ملکی پالیسی میں بے حد خراب بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے جو میری تنقید کرے اور جو چاہتا ہو کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: سوشل میڈیا