دیگر ممالک

’یہاں سے ایران پر حملہ نہیں کرنے دیں گے‘، اسپین نے 15 امریکی جنگی طیاروں کو واپس لوٹایا

ایک فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملہ شروع کیے جانے کے بعد سے جنوبی اسپین واقع روٹا اور موران فوجی اڈوں سے کم از کم 15 امریکی طیارے پرواز بھر چکے ہیں۔

جنگی طیارے، تصویر آئی اے این ایس
جنگی طیارے، تصویر آئی اے این ایس 

امریکہ اور اسرائیل مستقل ایران پر حملے کر رہا ہے، اور امریکہ نے دوسرے ممالک میں موجود فوجی ٹھکانوں سے بھی حملے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ حالانکہ اس تعلق سے اسپین نے امریکہ کو شدید جھٹکا دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے فوجی اڈوں کا استعمال ایران پر حملہ کے لیے نہیں کرنے دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اسپین نے کم از کم 15 امریکی فوجی طیاروں کو واپس بھی کر دیا ہے، جو ایران کے حق میں اچھی خبر ہے۔

Published: undefined

دراصل اسپین کے موران اور روٹا میں امریکہ کے ساتھ اس کے مشترکہ فوجی اڈے ہیں۔ ان فوجی اڈوں پر موجود امریکی جنگی طیاروں کا استعمال ایران پر حملہ میں کرنے سے اسپین نے روک دیا ہے۔ اسپین نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ اس کے فوجی اڈوں کا استعمال ایران پر حملوں کے لیے نہیں کیا جا سکتا۔ اسپین کی سخت تنبیہ کے بعد امریکہ کے تقریباً 15 جنگی طیاروں کو اسپین کے فوجی اڈوں سے جرمنی اور فرانس جاتے دیکھا گیا ہے۔

Published: undefined

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ ’فلائٹ رڈار 24‘ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملہ شروع ہونے کے بعد سے جنوبی اسپین واقع روٹا اور موران فوجی اڈوں سے کم از کم 15 امریکی طیارے پرواز بھر چکے ہیں۔ اسپین کے وزیر خارجہ جوسے مینوئل الباریس نے اس تعلق سے کہا کہ اسپین اپنے ان فوجی اڈوں کو ایران پر حملہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہین دے گا، جو امریکہ اور اسپین کے ذریعہ مشترکہ طور سے آپریٹ ہوتے ہیں، لیکن اسپین کی خود مختاری والے ہیں۔ اسپین پہلے ہی ایران پر ہوئے حملوں کی مذمت کر چکا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، ’فلائٹ رڈار 24‘ کے مطابق امریکہ کے کم از کم 7 طیارے جرمنی کے رامسٹین ایئربیس پر اترتے ہوئے دکھائی دیے۔ برطانیہ نے بھی شروع میں اپنے فوجی اڈوں کو ایران پر حملہ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، لیکن اتوار کو وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے ’کلیکٹیو سیلف ڈیفنس‘ کے تحت ان کے استعمال کو منظوری دے دی۔ حالانکہ اسپین نے ایسا نہیں کیا۔ اسپین کا رخ وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے ذریعہ امریکہ-اسرائیل کی ایران میں کی گئی کارروائی کی سخت مذمت کرنے والا ہے۔ یہ فیصلہ اس خطہ میں اسپین کو ایک الگ حالات میں کھڑا کرتا ہے، جس سے واشنگٹن کے ساتھ اس کے رشتوں میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined