دیگر ممالک

’ایک رات میں پورے ایران کو تباہ و برباد کر دیں گے، یہ حملہ کبھی بھی ہو سکتا ہے‘، پریس کانفرنس میں ٹرمپ کا دعویٰ

ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت ایران میں گرائے گئے 2 امریکی فوجیوں کو بچانے کی کامیابی کا جشن منائے گی۔ ایسے مشن عام طور پر نہیں ہوتے، لیکن اس بار اچھے لوگوں کی ٹیم اور تھوڑی قسمت سے یہ کامیاب رہا۔

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / آئی اے این ایس</p></div>

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ / آئی اے این ایس

 

ایک طرف امریکی صدر ٹرمپ جنگ بندی کے لیے مذاکرہ کی بات کر رہے ہیں، دوسری طرف ایران کو تباہ کرنے کی لگاتار دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ تازہ دھمکی انھوں نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران دی ہے، جو کہ دنیا کو تشویش میں مبتلا کرنے والی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ایک ہی رات میں پورے ایران کو تباہ و برباد کیا جا سکتا ہے، اور یہ حملہ کبھی بھی ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران طے وقت تک آبنائے ہرمز نہیں کھولتا ہے تو اس کے بجلی گھر، پل اور دوسرے ضروری ڈھانچے پر بڑے حملے کیے جائیں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے خالف امریکہ جنگ میں بہت اچھا کر رہا ہے۔ ایران میں گرائے گئے 2 امریکی فوجیوں کے ریسکیو کا ذکر بھی امریکی صدر نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت 2 امریکی فوجیوں کو بچانے کی کامیابی کا جشن منائے گی۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی ریسکیو سے متعلق بتایا کہ ایسے مشن عام طور پر نہیں ہوتے، لیکن اس بار اچھے لوگوں کی ٹیم اور تھوڑی قسمت سے یہ مشن کامیاب رہا۔ ٹرمپ نے اسے تاریخی آپریشن بتایا اور کہا کہ امریکی فوج اپنے کسی بھی شہری کو پیچھے نہیں چھوڑتی۔ اس مشن میں کئی لوگوں نے مدد کی۔ اس میں تھوڑی قسمت بھی ساتھ تھی اور دونوں ایئرمین بہت بہادر تھے۔ سی اے آئی نے بہت شاندار کام کیا، انھوں نے پائلٹ کو ڈھونڈ نکالا۔ یہ تنکوں کے ڈھیر میں سوئی تلاش کرنے جیسا تھا۔

Published: undefined

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے فوج کو حکم دیا تھا کہ پھنسے ہوئے ایئرمین کو بچانے کے لیے جو بھی ضروری ہو، وہ کیا جائے۔ بچاؤ میں فوجیوں نے بڑا جوکھم لیا، لیکن کسی کو چوٹ نہیں لگی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ زخمی ایئرمین خون بہنے کے باوجود پہاڑ چڑھ کر اپنی لوکیشن بھیجنے میں کامیاب رہا۔ ایئرمین کو بچانے کے مشن میں 155 طیارے لگائے گئے تھے، جن میں 4 بامبر، 64 فائٹر جیٹ، 48 ریفیولنگ ٹینکر اور 13 ریسکیو طیارے شامل تھے۔ ٹرمپ کے مطابق اس آپریشن میں چالاکی بھی کی گئی تاکہ دشمن کو غلط لوکیشن کا اندازہ ہو، کیونکہ ہزاروں لوگ اس ایئرمین کو تلاش کر رہے تھے۔ وہ بہادر افسر تقریباً 48 گھنٹے تک پکڑے جانے سے بچتا رہا۔ کچھ امریکی طیاروں کو ایران میں چھوڑنا پڑا، لیکن انھیں دشمن کے ہاتھ نہ لگنے دینے کے لیے امریکہ نے انھیں خود ہی تباہ کر دیا۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ وہ اپنے فوجیوں کے اس بڑے جوکھم اور بہادری کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined