دیگر ممالک

نیپال میں ووٹ شماری: وزیر اعظم دیوبا ساتویں بار اپنے آبائی ضلع سے جیتے

شیر بہادر دیوبا نے اپنے حریف ساگر ڈھکال کو 12,492 ووٹوں سے شکست دی۔ شیر بہادر دیوبا کو 25,534 ووٹ ملے جبکہ ساگت ڈھکال کو 13042 ووٹ ملے۔

شیر بہادر دیوبا، تصویر آئی اے این ایس
شیر بہادر دیوبا، تصویر آئی اے این ایس 

کاٹھمنڈو: وزیر اعظم اور نیپالی کانگریس کے صدر شیر بہادر دیوبا بدھ کے روز اپنے آبائی ضلع دھنکوٹا سے مسلسل ساتویں مرتبہ منتخب ہوئے۔ شیر بہادر دیوبا نے اپنے حریف ساگر ڈھکال کو 12,492 ووٹوں سے شکست دی۔ شیر بہادر دیوبا کو 25,534 ووٹ ملے جبکہ ساگت ڈھکال کو 13042 ووٹ ملے۔

Published: undefined

حکمراں نیپالی کانگریس کی زیر قیادت اتحاد نیپال کے پارلیمانی انتخابات میں دھیرے دھیرے اکثریت حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے تازہ ترین رجحانات کے مطابق حکمران اتحاد 75 سیٹوں پر آگے ہے۔ اس کے ساتھ ہی، سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی قیادت میں مرکزی اپوزیشن کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (CPN-UML) نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور ان کی پارٹی 38 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

Published: undefined

نیپالی کانگریس نے چھ سیٹیں جیتی ہیں اور وہ 46 پر آگے ہے۔ سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل کی اتحادی پارٹی سی پی این-ایم سی 17 سیٹوں پر آگے ہے، جبکہ سی پی این-یو ایس اور ڈیموکریٹک سوشلسٹ پارٹی دو سیٹوں پر آگے ہے۔ نیپال کے الیکشن کمیشن کے مطابق 20 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی اور صوبائی انتخابات میں تقریباً 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

Published: undefined

چیف الیکشن کمشنر دنیش کمار تھپلیہ نے کہا کہ یہ ووٹنگ فیصد الیکشن کمیشن کی توقعات سے بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کے چند واقعات کو چھوڑ کر پورے ملک میں انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے۔ نیپال میں وفاقی پارلیمان کی 275 اور سات صوبائی اسمبلیوں کی 550 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined