
وینزویلا کے گرفتار صدر مادورو، تصویر ’ایکس‘ @Its_ereko
وینزویلا بحران اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوع ہے۔ ایسا ہو بھی کیوں نہ آخر ملک کے صدر کو ہی امریکہ نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہی نہیں یہاں موجود تیل کے خزانے پر بھی امریکہ کا کنٹرول نظر آ رہا ہے۔ لیکن ایک طرف جہاں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری نے دنیا میں ہلچل مچا دی ہے، تو دوسری جانب وینزویلا کا شیئر بازار راکٹ کی رفتار سے بھاگ رہا ہے۔ صرف ایک روز میں کراکس اسٹاک ایکسچینج میں 50 فیصد تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔
Published: undefined
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل کے شعبے پر کنٹرول کا دعویٰ کرتے ہوئے امریکی تیل کمپنی کے داخلے کی بات کہہ کر عالمی توانائی کے شعبے میں ہلچل مچا دی ہے۔ اب ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ کر کہا کہ ’’وینزویلا کی عبوری حکومت 30 سے 50 ملین بیرل امریکہ بھیجے گی اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو وہ ذاتی طور پر کنٹرول کریں گے۔‘‘
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق وینزویلا شیئر مارکیٹ کا اہم انڈیکس ’کراکس جنرل انڈیکس‘ ایک ہی روز میں 50 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔ ایکسچینچ کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو یہ انڈیکس گزشتہ کاروباری دن 6 جنوری کو 1299 پوائنٹس یا 50.01 فیصد اضافے سے 3896.8 پر کلوز ہوا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد سے ہی کراکس انڈیکس کی رفتار راکٹ کی طرح نظر آ رہی ہے اور یہ 2 جنوری کو 2231 سے بڑھ کر 6 جنوری کو 3896 سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 74 فیصد سے زائد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہی نہیں، اگر گزشتہ سال 23 دسمبر سے اب تک وینزویلا اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی کو دیکھیں تو جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر دباؤ بڑھانا شروع کیا تھا تب سے اب تک یہ انڈیکس تقریباً 150 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ وینزویلا کی اسٹاک مارکیٹ سنہ 1947 میں قائم کی گئی تھی اور یہ جنوبی امریکہ کی سب سے چھوٹی اسٹاک ایکسچینج ہے۔
Published: undefined
سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ ان تمام واقعات کے باوجود آخر وینزویلا کا شیئر بازار ٹوٹنے کے بجائے تیزی سے کیوں بھاگ رہا ہے؟ رپورٹس کے مطابق بازار کے سرمایہ کاروں میں امریکہ کی انٹری کے بعد اب سیاسی استحکام اور ملک میں معاشی اصلاحات کی امید جاگی ہے۔ اس کے علاوہ، طویل عرصے سے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے والے وینزویلا کو ان پابندیوں سے راحت مل سکتی ہے، جس سے عالمی سرمایہ کاری آنے سے لے کر ملک کی معاشی ترقی میں بہتری کی امید ہے، اور سرمایہ کاروں کے اس مثبت رجحان نے بازار کو مضبوطی دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined