
فائل تصویر آئی اے این ایس
امریکی وزیر خزانہ ا سکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے خلاف امریکی کارروائی صرف ایران پر "زیادہ سے زیادہ دباؤ" کی اس حکمت عملی کا صرف آغاز ہے جس پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایک مضبوط اشارہ ہے اور یہ پچھلی انتظامیہ کی پالیسیوں سے بنیادی طور پر مختلف ہے۔
Published: undefined
اسکاٹ نے این بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ حوثیوں اور ایران کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ صرف ایک آغاز ہے جس سے عالمی تجارت میں کمی آئے گی اور افراط زر کے دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ جس کا مقصد ایرانی تیل کی برآمدات کو صفر تک کم کرنا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ حوثیوں پر امریکی حملے ایران کے لیے حوثیوں کی حمایت بند کرنے کا انتباہ ہے۔
Published: undefined
قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے کہا ہے کہ یمن میں حوثیوں پر امریکی حملے ایران کے لیے ایک "انتباہ" ہیں کہ وہ اس گروپ کی بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی حمایت بند کردے۔ والٹز نے فاکس نیوز کو ایک بیان میں کہا کہ ہم نے انہیں زبردست طاقت سے مارا ہے ۔ ہم نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ بہت ہو چکا ہے۔
Published: undefined
ٹرمپ نے ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہےجس میں انہوں نے ایرانی ایٹمی معاملہ پر مذاکرات کرنے کی تجویز پیش کی اور ساتھ ہی دھمکی دی کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو تہران کے خلاف "فوجی" کارروائی کی جائے گی۔(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined