دیگر ممالک

’ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ-روس کی بری طرح شکست ہوئی‘، جنگ بندی پر روس کا رد عمل آیا سامنے

جرمنی، فرانس، یوکرین، برطانیہ اور اسپین جیسے ممالک نے جنگ بندی کا استقبال کیا ہے۔ اس جنگ بندی سے خلیجی ممالک نے راحت کی سانس لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امریکہ-ایران جنگ، قومی آواز گرافکس</p></div>

امریکہ-ایران جنگ، قومی آواز گرافکس

 

مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران 2 ہفتوں کی جنگ بندی پر متفق ہو چکے ہیں۔ اس خبر سے پوری دنیا نے راحت کی سانس لی ہے۔ کئی ممالک نے اس جنگ بندی کا استقبال کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حالات اب دھیرے دھیرے بہتری کی طرف بڑھیں گے۔ حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے فوجی حملوں کو 2 ہفتوں کے لیے روکنے پر اتفاق ظاہر کیے جانے کے بعد روس نے طنز کے تیر چلائے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا کے مطابق اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی شکست ہوئی ہے۔

Published: undefined

ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ 28 فروری کو ایران پر بغیر اُکساوے کے کیا گیا یکطرفہ حملہ میں دونوں (امریکہ و اسرائیل) کی قریبی شکست ہوئی ہے۔ انھوں نے اسپوتنک ریڈیو پر کہا کہ ’’ہمارے ملک نے شروع سے ہی اپنے پہلے بیانات میں کہا تھا کہ اس حملہ کو فوراً روکنا ضروری ہے۔ فوراً ایک سیاسی و سفارتی حل شروع کرنے کی بات کہی گئی تھی، جو مذاکرہ کے عمل پر مبنی ہو اور جس میں سبھی فریقین کے حالات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، جنگ بندی کا استقبال جرمنی، فرانس، یوکرین، برطانیہ اور اسپین جیسے ممالک نے بھی کیا ہے۔ خلیجی ممالک نے تو اس جنگ بندی کے فیصلہ سے راحت کی سانس لی ہے، کیونکہ وہاں امریکی ٹھکانوں پر ایران لگاتار حملے کر رہا تھا۔ اس سے خلیجی ممالک میں جانی و مالی نقصانات بھی ہوئے ہیں۔ اب 2 ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان ہونے پر فرانسیسی صدر امینوئل میکروں نے اسے بہت اچھا قدم قرار دیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’یہ معاہدہ علاقہ میں کشیدگی کم کرنے کی سمت میں مثبت پیش رفت ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے تنبیہ دی کہ لبنان کی حالت انتہائی سنگین بنی ہوئی ہے، اس جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ پورے خطہ میں وسیع اور مستقل امن قائم کیا جا سکے۔

Published: undefined

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرج کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں سفارتی کوششوں کے ذریعہ جنگ کا مستقل حل نکالا جانا چاہیے۔ یوکرینی وزیر خارجہ اینڈری سبیہا نے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کے کھلنے کا استقبال کرتے ہوئے امریکہ کو مشورہ دیا کہ اسے اسی طرح روس کو بھی یوکرین کے خلاف روکنے کے لیے مجبور کرنا چاہیے۔

Published: undefined

دوسری طرف اسپین کے وزیر خارجہ نے ایران میں جنگ کا تو استقبال کیا، لیکن لبنان میں حملے جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کی تنقید بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ 2 ہفتہ کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کے بعد بھی اسرائیل نے لبنان میں اپنی زمینی مہم جاری رکھنے کا دعویٰ کیا، اسے منظور نہیں کیا جا سکتا۔ جوس مینوئل الباریز نے پبلک ریڈیو آر این آئی کو بتایا کہ ’’سبھی محاذ ختم ہونے چاہئیں اور سبھی محاذ کا مطلب لبنان بھی ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined