دیگر ممالک

امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی، سونا اور اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ متوقع

امریکی فیڈرل ریزرو نے مسلسل دوسری بار شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی ہے۔ چیئرمین جیروم پاول نے مزید کمی کے امکان کو مسترد کیا۔ فیصلے کے بعد سونے اور اسٹاک مارکیٹوں میں ردعمل دیکھا جا سکتا ہے

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 امریکہ کے مرکزی فیڈرل ریزرو بینک نے ایک بار پھر شرح سود میں کمی کر دی ہے۔ جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی ہے۔ امریکہ میں روزگار میں کمی کے پیس نظر یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ شرح سود میں کمی کی جا سکتی ہے۔ فیڈرل ریزرو بینک نے اس سے پہلے بھی شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی تھی حالانکہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کا کہنا ہے کہ شرح سود میں اب مزید کمی کا امکان نہیں ہے۔

Published: undefined

امریکہ میں شرح سود میں کمی سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتی ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا سکتی ہے۔ امریکی مرکزی بینک کی کمیٹی نے  10-2کے فیصلے سے شرح سود میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور قرض کی شرح کو3.75-4 فیصد کی حد تک کم کیا ہے۔ اس سے امریکی ملازمتوں کی کمی کے درمیان جاب مارکیٹ میں بہتری آسکتی ہے۔ وہیں آٹو لون، رہن سہن اور کریڈٹ کارڈ پر قرض سے لوگوں کو راحت ملے گی۔

Published: undefined

شرح سود میں کمی کرنے کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی لیکن جیروم پاول کے اب مزید کمی نہ ہونے کے اشاروں سے تھوڑی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مسلسل شرح سود میں کمی کی وکالت کر رہے ہیں۔ انہوں نے شرح سود پر امریکی فیڈرل ریزرو کے سخت موقف پر بھی تنقید کی ہے۔ شرح سود میں کمی کے ساتھ ساتھ یو ایس فیڈرل ریزرو کو افراط زر پر بھی نظر رکھنا ہے جو2 فیصد کے اس کے سالانہ اوسط سے زیادہ نہ ہو جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined