
امریکی صدر ڈونائڈ ٹرمپ (فائل فوٹو)
امریکہ نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں لاپروائی سے گاڑی چلانے سے لے کر جنسی ہراسانی تک مختلف قسم کے جرائم کے باعث 1.75 لاکھ سے زیادہ ویزے منسوخ کیے ہیں۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ویزے مسلسل کی جانے والی جانچ کے تحت منسوخ کیے گئے، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ویزا حاصل کرنے والے لوگ اس کی شرائط کی پابندی کریں اور امریکیوں کے لیے خطرہ نہ بنیں۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ایسے غیر ملکی شہریوں کے 1,75,000 سے زیادہ ویزے منسوخ کیے ہیں، جنہوں نے اپنے ویزے کی شرائط کی خلاف ورزی کی، جرائم کیے، امریکی شہریوں کے خلاف تشدد کی اپیل کی، امریکیوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی، امیگریشن نظام کا غلط استعمال کیا یا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔