دیگر ممالک

امریکہ: اراکین پارلیمنٹ نے بندوق پر پابندی لگانے کے اقدامات پر اتفاق کیا

امریکہ میں فائرنگ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سڑکوں پر آنے والے ہزاروں افراد کے احتجاج کے پیش نظر اس اقدام پر غور کیا جا رہا ہے

تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو 

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کے اراکین نے گن کنٹرول کے معاملے پر ایک مسودے کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بی بی سی نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔ امریکہ میں فائرنگ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سڑکوں پر آنے والے ہزاروں افراد کے احتجاج کے پیش نظر اس اقدام پر غور کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ان نئے اقدامات کے تحت 21 سال سے کم عمر کے بندوق خریدنے والوں کے پس منظر کی سخت جانچ کی جائے گی اور بندوق کی غیر قانونی خریداری پر لگام لگائی جائے گی۔ اس تجویز کوریپبلکن پارٹی کے دس اراکین پارلیمنٹ کی حمایت ملی، جو کافی معنی رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب اس قراردادکو پاس کرنے اوراسے قانونی شکل دینے کے لئےووٹرز کی کافی تعداد موجود ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل صدر جو بائیڈن نے بھی امریکی کانگریس سے ہتھیاروں پر پابندی لگانے، خریداری سے قبل بیک گراونڈ کی جانچ مزید پختہ بنانے اورموثر گن کنٹرول اقدامات کونافذ کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اسالٹ رائفلز پر پابندی کی بھی سفارش کی ہے، جس کااستعمال ٹیکساس اور بفیلو میں اجتماعی فائرنگ میں کیا گیا تھا۔

Published: undefined

بندوق پر پابندی لگانے کی تمام سابقہ ​​کوششیں امریکی کانگریس میں خاطر خواہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس دوران بندوقوں پر پابندی کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے ارکان نے دماغی صحت کے پروگراموں کو بہتر بنانے اور اسکولوں کے تحفظ کے لیے کوششوں کو فروغ دینے کی بات بھی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined