دیگر ممالک

امریکہ کے دباؤ میں 13 ممالک نے خامنہ ای کی آخری رسومات سے بنائی دوری، ایرانی خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کا دعویٰ

اتوار کو تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کے 4 اراکین کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس دوران لاکھوں لوگ امام خمینی گرینڈ مصلیٰ کے آس پاس جمع ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں لوگوں کی بھیڑ، تصویر (ویڈیو گریب)</p></div>

آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں لوگوں کی بھیڑ، تصویر (ویڈیو گریب)

 

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے 13 ممالک نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں حصہ نہیں لیا یا اپنے وفد کی سطح کو کم کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق آخری رسومات سے قبل امریکہ نے کئی دنوں تک دوسرے ممالک سے رابطہ کیا اور ان سے تقریبات میں شامل نہ ہونے کی اپیل کی۔ یہ تقریب تہران کے وسط میں واقع امام خمینی گرینڈ مصلیٰ میں منعقد کیا گیا، جہاں کئی ممالک کے وفود پہنچے تھے۔

Published: undefined

’تسنیم‘ کے مطابق 26 جون کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتخانوں اور سفارتی مشنوں کو خفیہ ہدایات بھیجیں۔ ان ہدایات میں کہا گیا کہ وہ جن ممالک میں تعینات ہیں انہیں سمجھائیں کہ اگر وہ اس آخری رسومات میں شامل ہوتے ہیں تو امریکہ اسے غیر دوستانہ قدم مانے گا۔ اس سے امریکہ کے ساتھ ان کے رشتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کئی افریقی ممالک میں امریکی سفیروں نے وارننگ دی کہ اگر ان کے رہنما یا حکام اس تقریب میں شامل ہوئے تو امریکہ ان کو دینے والی مدد (ڈیولپمنٹ ایڈ) کم کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مارکو روبیو نے کم از کم 5 عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی اس معاملے پر براہ راست بات کی۔ یہ معلومات 2 نامعلوم عرب سفارت کاروں کے حوالے سے دی گئی ہیں۔

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ کے بعد 13 ممالک نے اپنی شرکت منسوخ کر دی یا اپنے وفد کی سطح کو گھٹا دیا۔ ان میں مشرقی یورپ کے 3 ممالک، افریقہ کے 5 ممالک، خلیج فارس کے 2 عرب ممالک اور مشرقی ایشیا کے 2 بڑے ممالک شامل ہیں۔ حالانکہ رپورٹ میں ان ممالک کے نام نہیں بتائے گئے ہیں۔ کچھ ممالک نے سفارتی ذرائع سے اپنی غیر حاضری کی وجہ ایران کو بتائی۔ کچھ نے جنیوا اور نیویارک میں اپنے مشنوں کے ذریعہ پیغام بھیجا، جبکہ کچھ ممالک نے سینئر رہنماؤں کی جگہ نچلی سطح کے نمائندے کو بھیجنے کی کوشش کی، لیکن ایرانی حکام نے اسے قبول نہیں کیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کے 4 اراکین کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس دوران لاکھوں لوگ امام خمینی گرینڈ مصلیٰ کے آس پاس جمع ہوئے۔ واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد ان کے بیٹ مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر بنایا گیا۔ ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسلسل موصول ہونے والی قتل کی دھمکیوں کے پیش نظر سیکورٹی وجوہات کی بنا پر مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی 6 روزہ آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined