دیگر ممالک

یوکرین کا ماسکو ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 200 سے زیادہ پروازیں متاثر، روس کا 36 ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ

’’نیویارک ٹائمز‘‘ کے مطابق یوکرینی صدر نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سیشن میں حصہ لینے آئے رہنماؤں سے گزارش کی ہے کہ وہ روس پر دباؤ ڈالے تاکہ تین سال سے زیادہ وقت سے جاری جنگ ختم ہو سکے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

یوکرین نے گزری رات ڈرون حملے میں روس کی راجدھانی ماسکو کو نشانہ بنایا۔ اس حملے سے ماسکو علاقے کے اہم ہوائی اڈوں پر اڑانیں متاثر ہوئی ہیں۔ 200 سے زیادہ پروازوں کے منسوخ ہونے یا تاخیر سے روانہ کیے جانے کی خبر ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے راجدھانی کی طرف بڑھ رہے تین درجن یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا ہے جبکہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ دیر رات روسی میزائل، ڈرون اور بم حملوں میں دو یوکرینی شہری مارے گئے۔

Published: undefined

ماسکو کے میئر سرگیئی سوبیانن نے ٹیلی گرام پر بتایا، ’’گزشتہ شام سے شہر کی طرف بڑھ رہے 36 ڈرونز کو مار گرایا۔ کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔‘ پیر کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کے قریب جنوب مغربی ماسکو میں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے دفتر کے قریب کئی دھماکے سنائی دیئے۔

Published: undefined

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ’طاس‘ کے مطابق ڈرونز حملوں کے درمیان ماسکو کے ہوائی اڈوں پر 200 سے زیادہ اڑانیں متاثر ہوئی ہیں۔ مضافاتی علاقے ریوٹاؤ میں ایک پارکنگ مقام پر ڈرون حملے میں چار کاریں تباہ ہو گئیں۔ یہاں برہموس ایئرواسپیس کے روسی جوائنٹ وینچر پارٹنر این پی اوماش کا صدر دفتر ہے۔ رائٹر کے مطابق یوکرین نے ڈرون حملوں میں روس کے برانسک اور سامرہ علاقوں میں دو روسی تیل تقسیم مراکز کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Published: undefined

’’نیویارک ٹائمز‘‘ کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی سیشن میں حصہ لینے آئے رہنماؤں سے گزارش کی ہے کہ وہ روس پر حقیقی اور طاقتور دباؤ ڈالیں تاکہ وہ تین سال سے زیادہ وقت سے جاری جنگ کو ختم کر دے۔ انہوں نے انٹرنیٹ میڈیا پر پیر کو ایک پوسٹ میں یہ اپیل کی۔

Published: undefined

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اس وقت یو این سیشن میں حصہ لینے کے لیے نیو یارک میں ہیں۔ رائٹر کے مطابق زیلنسکی نے منگل کو ٹرمپ سے ملاقات سے پہل کہا کہ وہ امریکی صدر کو موجودہ حالات کی جانکاری دیں گے اور سیکوریٹی کی گارنٹی پر بات چیت کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined