فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کی طرف آنے والے میزائل کے خطرے کا پتہ لگایا ہے۔ اس دوران دبئی کے رہائشیوں کے فون پر پہلا ہنگامی میزائل ایلرٹ جاری کیا گیا اور ان سے اپیل کی گئی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
وزارت نے واضح کیا کہ علاقے میں آوازیں سنائی دینے کی وجہ فضائی دفاعی نظام کی طرف سے میزائلوں کو درمیانی فضا میں مار گرایا گیا۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ 'وزارت دفاع کسی بھی خطرے کا جواب دینے اور متحدہ عرب امارات کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعادہ کرتی ہے۔کچھ دیر بعد دوسرا ی ایلرٹ جاری کرکے لوگوں کو راحت دی گئی۔ دوسرے پیغام میں بتایا گیا کہ اب خطرہ ٹل گیا ہے اور صورتحال مکمل طور پر محفوظ ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ایران نے متحدہ عرب امارات پر دو بیلسٹک میزائل داغے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا، 'ہم نے پہلے بھی میزائل کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایران سے متحدہ عرب امارات کی طرف داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کا پتہ لگایا۔ پہلا میزائل ملک کی سمندری سرحد سے باہر گرا جبکہ دوسرا سرحد کے اندر گرا۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور نہ ہی ایسا کوئی منصوبہ ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ قرار دیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ تزویراتی لحاظ سے اہم آبنائے ہرمز بحری جہازوں کی نقل و حرکت کے لیے مکمل طور پر کھلا ہے اور پانی میں بچھائی گئی تمام بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایران کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں اس نے سمندری راستے بند کرنے کی بات کی تھی۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی کے خاتمے اور بڑھتے ہوئے سفارتی تعطل کے درمیان ایران کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا کہ تہران اب مکمل جارحانہ فوجی حکمت عملی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس تنازعے کے ختم ہونے کی امید ختم ہونے کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔