دیگر ممالک

جنوبی بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک ’وانواتو‘ میں 7.2 اور 6.9 شدت کے زلزلوں سے لرز اٹھی زمین

وانواتو جنوبی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ وانواتو آسٹریلیا کے مشرق اور فجی کے مغرب میں واقع ہے۔ یہ کئی چھوٹے بڑے جزائر پر مشتمل ہے۔

زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی
زلزلہ، علامتی تصویر یو این آئی 

بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک وانواتو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ’نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی‘ کے مطابق زلزلہ 24 اکتوبر کی صبح 8 بج کر ایک منٹ پر آیا۔ وانواتو جنوبی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ یہ زلزلہ جنوبی بحرالکاہل میں واقع وانواتو کے کئی جزائر کو متاثر کر سکتا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اسی علاقے میں تقریباً 25 سیکنڈ کے وقفے سے 6.9 شدت کا ایک اور زلزلہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کی پہلی رپورٹ میں اس کا مرکز وانواتو کے شہر سولا سے تقریباً200  کلومیٹر مغرب میں، 10 کلومیٹر کی گہرائی میں درج کیا گیا۔ وہیں دوسری ریڈنگ کے مطابق زلزلے کا مرکز پورٹ اولری کے مغرب، شمال مغرب میں تقریباً 197 کلومیٹر دور، 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ دونوں ریڈنگ سے جنوبی بحرالکاہل کے ایک ہی حصے میں سطح کے قریب زلزلے کی سرگرمی کا اشارہ ملتا ہے۔ زلزلے کے تیز جھٹکوں کے بعد وانواتو میں جانی و مالی نقصانات کی فی الحال اطلاعات موصول نہیں ہو سکی ہیں، اور سونامی کی صورتحال سے متعلق بھی کوئی واضح اطلاع نہیں مل سکی ہے۔

وانواتو جنوبی بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ وانواتو آسٹریلیا کے مشرق اور فجی کے مغرب میں واقع ہے۔ یہ کئی چھوٹے بڑے جزائر پر مشتمل ہے۔ وانواتو آسٹریلیا سے تقریباً 1750 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ یہ ایک ایسے زلزلہ خیز علاقوں میں آتا ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کی وجہ سے زلزلے آتے رہتے ہیں۔ تازہ زلزلوں کے مراکز وانواتو کے جزائر کے مغرب میں سمندر کے اندر بتائے گئے ہیں۔ سمندر کے نیچے آنے والے طاقتور زلزلے سونامی کا سبب بن سکتے ہیں۔ اگر یہ زلزلے سمندر کی تہہ میں بڑی ہلچل پیدا کرتے ہیں تو پانی لہروں کی صورت میں باہر کی جانب دھکیلا جاتا ہے۔ یہ لہریں قریبی ساحلوں تک پہنچ کر تباہی مچا سکتی ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔