دیگر ممالک

ٹرمپ کی بہن نے بھائی کو ’جھوٹا‘ اور ’ظالم‘ کہہ دیا، خفیہ ریکارڈنگ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اپنے ہی خاندان کے اندر سے شدید مخالفت کا سامنا ہونے لگا ہے۔ ان کی بھتیجی اور بہن کے درمیان ہونے والی خفیہ ریکارڈنگ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

ڈونالڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو
ڈونالڈ ٹرمپ کی فائل فوٹو 

امریکی صدر ٹرمپ کی سب سے بڑی بہن میریان ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی پر تنقید ان کی امیگریشن پالیسی کے تناظر میں کی ہے۔ اس پالیسی کے حوالے سے میریان ٹرمپ نے اپنے بھائی کے لیے 'ظالم‘ اور 'جھوٹے‘ جیسے الفاظ استعمال کیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اصولوں پر عمل نہیں کرتا لہذا ان پر اعتبار کرنا ممکن نہیں۔ یہ باتیں ایک خفیہ ریکارڈنگ کے افشا ہونے پر سامنے آئی ہیں۔

Published: undefined

خفیہ ریکارڈنگ کی تفصیلات ہفتہ 22 اگست کو معتبر اخبار واشنگٹن پوسٹ نے شائع کی ہیں۔ یہ خفیہ ریکارڈنگ ڈونالڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے خفیہ انداز میں اس وقت کی، جب وہ اپنی پھوپھی میریان سے ٹیلیفون پر گفتگو کر رہی تھی۔ اسی میری ٹرمپ کی یاداشتوں پر مشتمل ایک کتاب گزشتہ ماہ جولائی میں منظر عام پر آئی ہے۔ اس کتاب کو ٹرمپ فیملی پر ایک بم کے گرنے سے تعبیر کیا گیا تھا۔

Published: undefined

امریکی صدر کی بہن میریان ٹرمپ بیری کا خیال ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی سے کم سن بچے اپنے والدین سے جدا کر دیئے گئے اور ان کو حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا کوئی اصول نہیں ہے اور وہ یہ پالیسی اپنے ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی کے ٹوئٹ کو بھی جھوٹ قرار دیا۔ اپنی بھتیجی میری سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کو بے اصول والا بھی کہا۔

Published: undefined

میریان ٹرمپ ایک وکیل ہونے کے علاوہ تقریباً بارہ برس تک سینیئر جج رہ چکی ہیں اور اس منصب سے سن 2020 میں ریٹائر ہوئی تھیں۔ انہیں سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے اعلیٰ اپیل عدالت میں تعینات کیا تھا۔ ان کی عمر تراسی برس ہے۔

Published: undefined

میریان ٹرمپ اور میری ٹرمپ کی گفتگو سے کتاب (میری ٹرمپ کی یادداشتیں) میں کیے گئے ایک دعوے پر بھی روشنی پڑی کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے یونیورسٹی میں داخلے کا امتحان کسی اور شخص کو پیسے دے کر اپنی جگہ بٹھا کر پاس کیا تھا۔ بات چیت میں میریان ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ پینسلوینیا یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے اہل ہی اُسی امتحان میں کامیابی سے ہوئے، جس میں ان کی جگہ کوئی اور بیٹھا تھا۔ انہوں نی یہ بھی کہا کہ انہیں امتحان میں بیٹھنے والے شخص کا نام اب بھی یاد ہے۔ اس خفیہ ریکارڈنگ پر صدر یا وائٹ ہاؤس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر کی بھتیجی میری لی ٹرمپ کی سن 2020 کے مہینے جولائی میں یادداشتوں پر مشتمل خودنوشت ‘Too Much and Never Enough’ کی فروخت اشاعت کے پہلے ہی دن تقریباً ایک ملین تک پہنچ گئی تھی۔ وائٹ ہاؤس نے اس کتاب کو جھوٹ کا پلندا کہا تھا۔ اس کتاب کی اشاعت روکنے کے لیے صدر ٹرمپ کے حال ہی میں رحلت پانے والے چھوٹے بھائی رابرٹ ٹرمپ نے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا تھا لیکن عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ امریکی صدر کی پچپن سالہ بھتیجی میری لی ٹرمپ ماہر نفسیات، کاروباری خاتون اور مصنفہ بھی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined