دیگر ممالک

ٹرمپ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کیلیے تیار

ایک جانب ملنے کے لئے رضامند ہیں اور دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر دھکمایا ہے کہ اگر اس نے ڈیل نہیں کی تو مشرق وسطیٰ میں ہمارے پاس بہت بڑی فوج تیار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کیشدگی کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کیلیے تیار ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہیں تو صدر ڈونالڈ ٹرمپ ان سے ملاقات کیلیے تیار ہیں۔

Published: undefined

مارکو روبیو نے کہا کہ اگر کل آیت اللہ خامنہ ای یہ کہیں کہ وہ ٹرمپ سے ملنا چاہتے ہیں تو امریکی صدر ان سے ملاقات کریں گے، ایسا اس لیے نہیں ہوگا کہ ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر سے متفق ہیں بلکہ اس لیے کہ ان کا ماننا ہے کہ مسائل حل کرنے کا یہی طریقہ ہے۔

Published: undefined

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی سے ملاقات کرنے کو رعایت دینا نہیں سمجھتے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر دھکمایا ہے کہ اگر اس نے ڈیل نہیں کی تو مشرق وسطیٰ میں ہمارے پاس بہت بڑی فوج تیار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined