دیگر ممالک

داخلی دہشت گردی سے پریشان امریکہ نے اٹھایا بڑا قدم!

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ داخلی دہشت گردی نفرت، تعصب اور انتہا پسند نظریات کے باعث پھیلتی ہے، داخلی دہشت گردی کی وجوہات پر توجہ دے کر انہیں درست کیا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائڈن
امریکی صدر جو بائڈن تصویر آئی اے این ایس

واشنگٹن: امریکہ میں پیش آنے والے فائرنگ، حملے اور دیگر اندورنی واقعات کے پیش نظر امریکی صدر بائیڈن نے داخلی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قومی منصوبہ پیش کردیا ہے۔ مغربی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ داخلی دہشت گردی نفرت، تعصب اور انتہا پسند نظریات کے باعث پھیلتی ہے، داخلی دہشت گردی کی وجوہات پر توجہ دے کر انہیں درست کیا جائے گا۔

Published: undefined

امریکی صدر نے کہا کہ داخلی دہشت گردی کا خاتمہ قومی حکمت عملی کی اولین ترجیح ہے، ہر سطح پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اطلاعات کا تبادلہ ہوگا، نسلی، علاقائی اور مذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے اقدامات تجویز کیے جائیں گے، چھ جنوری جیسے واقعات سلامتی، جمہوریت اور اتحاد کیلئے خطرناک ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ نئے امریکی صدر پہلے ہی خفیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو داخلی دہشت گردی کے امکانات کی تفتیش کرنے کا حکم دے چکے ہیں، امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملے کے تناظر میں اس تفتیش کا حکم دیا گیا تھا۔

Published: undefined

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتایا تھ کہ داخلی دہشت گردی کے امکانات کے حوالے سے شروع کی جانے والی تفتیش کی سربراہی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلیجنس کررہے ہیں۔ ساکی نے یہ بھی بتایا کہ تفتیش میں دیگر اداروں میں ایف بی آئی اور داخلی سلامتی کا محکمے بھی شامل کیے گئے تھے، یہ تمام ادارے تفتیشی عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined