حادثے کا منظر/ویڈیو گریب ’ایکس‘
میکسیکو سٹی کے شمال مغربی علاقے میں پیر کو ایک بڑا حادثہ ہوا۔ کراسنگ پر ایک مال گاڑی نے ڈبل ڈیکر بس کو ٹکر مار دی جس سے کم سے کم 10 افراد کی موت اور 61 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ میکسیکو سٹی سے قریب 80 میل (130 کلومیٹر) دور ایٹلاکو مُلکو قصبہ کے ایک صنعتی علاقے میں پیش آیا، یہاں پر گودام اور فیکٹریاں ہیں۔
Published: undefined
میکسیکو کی سول ڈیفنس ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بتایا کہ افسران جائے حادثہ پر راحت و بچاؤ کام میں لگے ہوئے ہیں۔ وہیں اسٹیٹ پروزکیوٹر کے دفتر نے اس معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ بس ’ہیرا دُورا ڈے پلاٹا‘ نامی بس لائن کی تھی جو ٹکر کے بعد پوری طرح سے تباہ ہو گئی۔ ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 10 لوگوں کی جان گئی ہے جبکہ 61 زخمی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
بس کمپنی نے حادثے پر کچھ بھی کہنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ وہیں ٹرین لائن اور کینیڈین پیسفک کنساس سٹی آف میسیکو نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
Published: undefined
افسروں نے حادثے سے جڑی تفصیلات ساجھا نہیں کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریلوے کراسنگ کے پاس بھاری ٹریفک لگا ہوا تھا۔ سبھی ریلوے ٹریک پار کر رہے تھے، بس بھی رفتہ رفتہ ٹریفک سے نکل رہی تھی اور جیسے ہی بیچ ٹریک پر پہنچی، تبھی ایک تیز رفتار ٹرین آئی اور بس کو روندتے ہوئے موقع سے گزر گئی۔
Published: undefined
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کو ریاست کے الگ الگ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ افسروں نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ یہ حادثہ کیسے ہوا۔ میکسیکو کی ریل ٹرانسپورٹ ریگولیٹری ایجنسی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق لیول کراسنگ پر ہونے والے حادثے سب سے عام ہیں اور حالیہ برسوں میں ان کی تعداد بڑھی ہے۔ گزشتہ سال ایسے 800 حادثے ہوئے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 602 تھی۔ حالانکہ رپورٹ میں ان حادثوں میں مرنے والوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز