فائل تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارت 47 دنوں تک معطل رہنے کے بعد بدھ کو بیناپول لینڈ پورٹ سے ریل کے ذریعہ دوبارہ شروع ہوئی۔ 'ڈھاکہ ٹریبیون' کی طرف سے شائع ہونے والی یو این بی نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بیناپول لینڈ پورٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضا الکریم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام کے درمیان بات چیت کے بعد تجارت بحال ہو گئی ہے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش میں جولائی میں حکومت مخالف طلبہ تحریک اور عوامی مظاہروں کے دوران ہندوستانی حکومت نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے کئی احتیاطی تدابیر اختیار کی تھیں۔ ان اقدامات میں 19 جولائی سے دونوں ممالک کے درمیان مال برداری اور ریلوے کے ذریعہ سفر کو معطل کرنا شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں 5 اگست کو عوامی بغاوت کے بعد عوامی لیگ کی حکومت گر گئی تھی اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کو ملک چھوڑنا پڑا تھا۔ اس کے بعد ملک میں عبوری حکومت قائم ہوئی اور حالات معمول پر آگئے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کے ریلوے حکام نے 12 اگست کو اپنے ہندوستانی ہم منصبوں کو ایک خط بھیجا، جس میں تجارت اور مسافروں کی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیناپول امپورٹ ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر محسن ملن نے کہا کہ لینڈ پورٹ کے ذریعہ ریلوے سے تجارت کی بحالی سے تاجروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب