ڈونلڈ ٹرمپ / آئی اے این ایس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جب سے صدارتی عہدہ کا حلف لیا ہے، اس کے بعد سے کئی بڑے فیصلوں نے دنیا بھر میں ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔ اب انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر ایک پوسٹ کر قیاس آرائیوں کا دور شروع کر دیا ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’کل کی رات بہت اہم ہونے والی ہے۔ میں اس بارے میں ٹھیک ویسے ہی بتاؤں گا جیسا کہ یہ ہے۔‘‘ اس پوسٹ کے بعد پوری دنیا میں یہ بحث تیز ہو گئی ہے کہ کیا ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بدلہ لینے کی تیاری کر لی ہے، یا پھر پوتن کے ساتھ میٹنگ کر کے کوئی نیا ’دھماکہ‘ پھوڑنے والے ہیں!
Published: undefined
غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اس پوسٹ سے ایک گھنٹہ قبل بھی انھوں نے ایک پوسٹ کیا تھا۔ اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’واحد صدر جس نے یوکرین کی کوئی بھی زمین روس کو نہیں دی، وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہیں۔ یاد رکھیں کہ جب کمزور اور بے اثر ڈیموکریٹ تنقید کرتے ہیں، فرضی نیوز خوشی خوشی ان کی کہی گئی ہر بات کو سامنے رکھ دیتی ہے۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان ’دی نیویارک ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ یوکرین کو امریکی فوجی مدد کینسل کرنے پر تبادلہ خیال کرنے کے مقصد سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میٹنگ کریں گے۔ یہ مدد گزشتہ حکومت کے دوران دی گئی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر یوکرین کے لیے کئی نئے متبادل پر غور کرنے اور ان پر کارروائی کرنے کے لیے وزیر خارجہ مارکو روبیو و وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیتھ سمیت کچھ اہم افسران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined