کھابے لیم۔ تصویر ’فیس بُک‘
امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ حکومت نے ویزا کو لے کر قانون کافی سخت کر دیئے ہیں۔ اس فیصلے کا اثر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مشہور ہستیوں پر بھی پڑتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تازہ معاملے میں دنیا کے سب سے زیادہ فالوورس والے ٹک ٹاک اسٹار کھابے لیم کو بھی امریکہ چھوڑنا پڑا ہے۔ اطلاع کے مطابق لاس ویگاس میں مدت سے زیادہ رکنے پر امریکی امیگریشن افسروں نے انہیں حراست میں لے لیا۔
Published: undefined
آئی سی ای نے تصدیق کی ہے کہ سینیگل میں پیدا ہوئے اور اٹلی کے شہری کھابے لیم، جن کا پورا نام سیرنگے کھابانے لیم ہے، جمعہ کو انہیں ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حراست میں لیا گیا۔ لیم 30 اپریل کو امریکہ آئے تھے لیکن ان پر ویزا شرائط کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔
Published: undefined
حالانکہ آئی سی ای نے انہیں ان کی مرضی سے امریکہ چھوڑنے کی اجازت دی، جس سے ان کے خلاف باضابطہ بے دخلی (ڈپورٹیشن) کا حکم جاری نہیں کیا گیا۔ اس سے لیم کو یہ فائدہ ہوا کہ وہ مستقبل میں پھر امریکہ آ سکیں گے۔
Published: undefined
25 سالہ کھابے لیم نے اس پورے واقعہ پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ان کا امریکہ سے جانا ایسے وقت میں ہوا جب صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ میں امیگریشن ضابطوں کا سختی سے نفاذ کیا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں اس سختی کے خلاف لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کھابے لیم نے کورونا وبا کے دوران اپنے ان ویڈیوز کے ذریعہ مقبولیت حاصل کی تھی جس میں وہ بغیر کچھ بولے عجیب اور پیچیدہ ’لائف ہیکس‘ پر مزاحیہ انداز میں رد عمل دیتے تھے۔ ان کے ٹک ٹاک پر 162 ملین سے زیادہ فالوورس ہیں۔
Published: undefined
اپنی مقبولیت کی بنا پر کھابے لیم کئی بڑے برانڈس کے ساتھ معاہدہ کر چکے ہیں جن میں ہیوگو باس اور یونیسف گڈوِل ایمبیسڈر کے کردار شامل ہیں۔ حراست میں لیے جانے سے کچھ ہفتے پہلے ہی وہ نیویارک میں میٹ گالا میں نظر آئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined