
زلزلہ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس
تبت میں ہفتہ کی صبح تقریباً 5:38 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) 4.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ علی الصبح زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل جمعرات (22 اکتوبر) کی رات کو بھی تبت میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، اب تک 16 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 65 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ زلزلہ رات میں تقریباً 10:33 بجے آیا تھا۔ اس کا مرکز شمالی تبت کے ناگچو شہر کے باچن کاؤنٹی علاقے میں بتایا جا رہا ہے۔ زلزلے کے بعد 12 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔