
میزائل کی علامتی تصویر، یو این آئی
ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھتی نظر آ رہی ہے۔ یو اے ای کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل داغنے سے متعلق ایران پر الزام عائد کیے جانے کے بعد تہران نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ تہران نے اس الزام کو سرے سے خارج کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی جانب سے کوئی میزائل حملہ نہیں کیا گیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یو اے ای کے الزامات کو ’بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغیر ثبوت کے ایسے الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔