دیگر ممالک

15 نومبر کو ہوگا دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کا افتتاح، سیاحت کے شعبہ میں دبئی کا ایک اور کامیاب قدم

دنیا کے سب سے اونچے ہوٹل کا نام ’سیل دبئی مرینا‘ ہے، اس کو دی فرسٹ گروپ نے تیار کیا ہے، اس میں 82 منزلیں ہیں۔ دبئی کی بلند و بالا ہوٹلوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی فہرست میں ایک اور عالیشان ہوٹل شامل ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>سیل دبئی مرینا، تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/saif_aldareei">@saif_aldareei</a></p></div>

سیل دبئی مرینا، تصویر ’ایکس‘ @saif_aldareei

 

دبئی نے ایک ایسا عالیشان ہوٹل بنایا ہے جس کو دنیا کا سب سے اونچا ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہونے والا ہے۔ یہ ہوٹل قطب مینار سے 5 گنا زیادہ 377 میٹر اونچا ہے۔ اس ہوٹل کا افتتاح 15 نومبر کو کیا جائے گا۔ اس ہوٹل کو دیکھنے کے لیے اور اس کی لگژری کا تجربہ کرنے کے لیے لوگوں میں اس قدر جنون ہے کہ ابھی سے ہی بکنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس ہوٹل کا نام ’سیل دبئی مرینا‘ ہے، اس کو دی فرسٹ گروپ نے تیار کیا ہے، اس میں 82 منزلیں ہیں۔ دبئی کی بلند و بالا ہوٹلوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی فہرست میں ایک اور عالیشان ہوٹل شامل ہو گیا۔

Published: undefined

اس بلند و بالا عالیشان ہوٹل میں 82 منزل ہیں اور تمام کمرے کافی شاندار ہیں۔ ہر ایک کمرہ سے پام جمیرہ اور مرینا اسکائی لائن کا دلکش نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس ہوٹل کو ’این او آر آر‘ نامی ایوارڈ یافتہ آرکیٹیکچرل فرم نے ڈیزائن کیا ہے۔ پوری عمارت کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے شیشے کا استعمال کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ہوٹل میں ایک روف ٹاپ آبزرویشن ڈیک بنایا گیا ہے، جہاں سے برج العرب، عین دبئی اور دبئی کے دیگر اہم مقامات کا 360 ڈگری نظارہ دکھائی دے گا۔ یہ ہوٹل اس لیے بھی خاص ہے کہ اس میں دنیا کا سب سے اونچا انفینٹی پول ہوگا، جو ہوٹل کے 76 ویں منزل پر واقع ہے۔ اس کے کچھ ہی اوپر 81 ویں منزل پر ’ٹیٹو اسکائی لاؤنج‘ دنیا کا سب سے اونچا کلب بن جائے گا۔ یہ ہوٹل اور کلب 2 نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی بنائیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ افتتاح کے وقت ہوٹل کے ایک کمرہ کی ایک رات کی قیمت 1310 درہم رکھی گئی ہے، جو تقریباً 30 سے 31 ہزار ہندوستانی روپے ہوتے ہیں۔ جبکہ پریمیم سویٹس، جو اونچی منزلوں پر بنے لاؤنج ایکسیس والے ہوتے ہیں، ان کی ایک رات کی قیمت تقریباً 2400 درہم ہے جو تقریباً 56400 ہندوستانی روپے کے برابر ہے۔ اس ہوٹل کی سب سے پرکشش چیز ہے ’ٹیٹو دبئی‘، ایک ایوارڈ یافتہ ایشیائی ریسٹورنٹ جو ٹاور کی اوپری 3 منزلوں پر پھیلا ہوا ہے۔ ہوٹل میں کئی  طرح کے بین الاقوامی کھانے بھی موجود ہیں۔ اس ہوٹل کا افتتاح ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دبئی اپنی سیاحت میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ 2024 میں شہر میں 1.7 کروڑ بین الاقوامی سیاح آئے تھے۔

Published: undefined