دیگر ممالک

دنیا کی معمر ترین جاپانی خاتون کا انتقال، 116 سال کی عمر میں لی آخری سانس

ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں 100 یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد 95,000 سے زائد ہے۔ جن میں سے 88 فیصد خواتین ہیں۔ ملک کے 124 ملین افراد میں سے تقریباً ایک تہائی آبادی کی عمر 65 یا اس سے زیادہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹومیکو ایٹوکا، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/GWR">@GWR</a></p></div>

ٹومیکو ایٹوکا، تصویر @GWR

 

دنیا کی سب سے معمر ترین جاپانی خاتون ٹومیکو ایٹوکا کا 116 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ان کی موت اس ہفتہ کے شروع میں 29 دسمبر کو ایک نرسنگ ہوم میں ہو گئی تھی جہاں وہ رہتی تھیں۔ جاپان کی وزارت صحت نے ہفتہ کے روز ان کی موت کی تصدیق کی۔ وہ گزشتہ کافی عرصے سے بیمار چل رہی تھیں۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال ستمبر میں برطانیہ کے گنیز بُک آف ورلڈ میں ان کا نام دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ ٹومیکو ایٹوکا کی پیدائش 23 مئی 1908 کو اوساکا میں ہوا تھا۔ وہ 3 بھائی بہنوں میں سب سے بڑی تھیں۔

Published: undefined

ٹومیکو ایٹوکا کے انتقال پر آشیہ کے میئر ریوسوکے تاکاشیما نے کہا کہ ’’انہوں نے اپنی طویل زندگی کے دوران ہمیں کافی ہمت و حوصلہ اور امید دی ہیں۔ میں ان کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ واضح ہو کہ صوبہ اوساکا کے کاشیوارا میں دسمبر 2023 میں 116 سالہ فوسا تاتسومی کی موت کے بعد ایٹوکا جاپان میں سب سے معمر ترین خاتون بن گئیں۔ فوسا تاتسومی کی پیدائش 25 اپریل 1907 کو ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کاشیوارا کے ایک نرسنگ ہوم میں گزارا تھا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جاپان میں خواتین عام طور پر طویل عرصہ تک زندہ رہتی ہیں۔ حالانکہ جاپان کو ملک میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جاپان میں 100 یا اس سے زیادہ عمر والے لوگوں کی تعداد 95,000 سے زیادہ ہے۔ جن میں سے 88 فیصد صرف خواتین ہیں۔ ملک کے 124 ملین افراد میں سے تقریبا ایک تہائی آبادی کی عمر 65 یا اس سے زیادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined